دنیا میں پہلے کیسے جوتے پہنے جاتے تھے؟ دیکھ کر آپ کو اپنے آرام دہ جوتوں سے پیار ہو جائے گا

image
 
دنیا میں سب سے پہلا جوتا کس نے بنایا تھا اس کے بارے میں تاریخ خاموش ہے مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیا کا پہلا جوتا نظریہ ضرورت کے تحت بنایا گیا تھا- جب انسان کے پیروں کے تلوؤں تلے آڑھے تڑچھے راستوں کے پتھر یا کانٹے آئے ہوں گے تو اس وقت پیروں کو بچانے کی خاطر لکڑی یا دھات کے ایسے استر کا استعمال کیا گیا جو کہ پیروں کو چوٹ لگنے سے محفوظ رکھ سکے اور جس کو جوتوں کا نام دیا گیا- مگر وقت کے ساتھ ساتھ یہ جوتے نظریہ ضرورت کے ساتھ ساتھ فیشن اور اسٹائل میں تبدیل ہوتے گئے اور دنیا بھر میں ہر علاقے کے لوگوں نے اپنے اپنے انداز کے جوتے بنانے شروع کر دیے آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ قدیم جوتوں کے بارے میں بتائيں گے-
 
1: پڈوکاز
پڈوکاز درحقیقت 5 ہزار سال پہلے بنائے گئے سینڈلز کا نام ہے جو کہ لکڑی یا دھات سے بنائے جاتے تھے، ان کا استعمال اب بھی بھارت میں ہندو مذہب یا بدھ مذہب کے ماننے والے کرتے ہیں-
image
 
2: ناماکشن
یہ جوتے ربر کے بنائے گئے قدیم بوٹ ہوتے تھے جن کا استعمال کوریا کے لوگ بارش کے موسم میں چلنے کے لیے کرتے تھے- یہ جوتے 220 سے 280 قبل از مسیح میں استعمال کیے جاتے تھے-
image
 
3: چوپائن
ایک زمانے میں اونچی ہیل والے جوتوں کو پہننا عریانیت مانا جاتا تھا مگر اس کے باوجود چوپائن نامی جوتے اٹلی کے علاقے مینس میں مقبول ترین جوتے کہلائے جاتے تھے-
image
 
4: کب کب
یہ نام ترکی میں اٹھارویں صدی میں استعمال ہونے والے ان جوتوں کے لیے کیا جاتا تھا جو کہ نہانے کے دوران پہنے جاتے تھے ان کی اونچی ہیل ان جوتوں کو گیلے فرش پر پھسلنے سے روکتی تھی-
image
 
5: لوٹس جوتے
یہ جوتے صرف ایک مٹھی کے برابر ہوتے تھے جو کہ اٹھارویں صدی میں چین میں وہ خواتین استعمال کرتی تھیں جن کے پیروں کو ان کے بچپن ہی میں ایک خول میں بند کر کے ان کے سائز کو بڑھنے سے روک دیا جاتا تھا-
image
 
6: گھڑ سواری کے لیے خصوصی جوتے
دو سو سال قبل خواتین گھر سواری کے دوران عام جوتے نہیں پہن سکتی تھیں اس کے لیے ان کو ایک خاص ڈيزائن کے دھاتی جوتے پہننے پڑتے تھے جو کہ بغیر ہیل کے ہوتے تھے-
image
 
7: کلوگز
یہ جوتے خواتین عام گھر کے اندر چلنے پھرنے کے دوران پہنتی تھیں ان جوتوں کا سراغ انیسویں صدی کے اواخر میں ملتا ہے جو کہ آرمینیا سے تعلق رکھنے والی خواتین پہنتی تھیں-
image
 
8: کھڑاویں
یہ لکڑی سے بنائي جاتی تھیں اور ان کو پہن کر چلنا بھی ایک ہنر ہوتا تھا انس جوتوں کا استعمال انیسویں صدی تک افریقی ممالک میں کیا جاتا تھا-
image
 
امید ہے کہ دھات یا لکڑی یا کھال کے بنے یہ جوتے اور ان کی غیر آرام دہ شکل دیکھ کر آپ کو اپنے جوتوں اوران سے ملنے والے آرام سے تو پیار ہی ہوگیا ہوگا-
YOU MAY ALSO LIKE: