|
|
آج کے جدید دور میں جب کہ ہر چیز کو تیز رفتاری سے کرنا
اور آسانی سے کرنا انسان کی عادت بن گئی ہے تو یہ عادت گھر کے کونے کونے تک
پھیل چکی ہے اب آٹا گوندھنے سے لے کر چاول دم کرنے تک کا عمل ایسی مشینوں
کے ذریعے کیا جاتا ہے جو کہ پلک چھپکنے میں ہو جاتا ہے- آج کی نئی نسل ان
میں سے بہت ساری چیزوں سے ناواقف ہے یہاں تک کہ کچھ تو ایسے بھی ہیں جنہوں
نے ان چیزوں کو اپنی آنکھ سے دیکھا تک نہیں اور نہ ہی ان کا نام سنا ہوگا
ایسی ہی کچھ اشیا سے آج ہم آپ کا تعارف کروائيں گے- |
|
1: ہاون دستہ |
ماضی میں مصالحہ پیسنے کے لیے آج کے دور کی طرح گرائنڈر
موجود نہیں ہوتے تھے تو ایسے میں باورچی خانے میں ہاون دستے کو خصوصی اہمیت
حاصل ہوتی تھی- ہاون دستہ کچھ تو بڑے سائز کے ہوتے جو مرچیں اور دوسرے
مصالحے پیسنے کے لیے استعمال کی جاتی تھیں- جب کہ دوسری جانب ایک قسم کے
ہاون دستے ایسے بھی ہوتے تھے جو سائز میں چھوٹے ہوتے اور سبز چائے کی
الائچی اور میٹھے پکوانوں کے لیے خشک میوہ جات کو پیسنے کے لیے استعمال کیا
جاتا تھا- |
|
|
2: سل بٹہ |
ہاون دستے میں تو خشک مصالحے پیسے جاتے تھے مگر چٹنی
وغیرہ بنانے کے لیے سل بٹہ کا استعمال کیا جاتا تھا یہ پتھر کی ایک سیدھی
سل اور اس کے اوپر پتھر ہی کے بنے بٹے پر مشتمل ہوتی تھی جس کو اوزاروں کی
مدد سے اس کو دھار لگا دی جاتی تھی تاکہ یہ چیزوں کو پیس سکے-خاص طور پر سل
بٹے پر بنی ہری چٹنی کی لذت بے مثال ہوتی تھی- |
|
|
3: ہاتھ سے چلنے والا
بلینڈر |
ماضی میں کچن میں یہ ایک بلینڈر خواتین کے بہت سارے
مسائل کا حل ہوتا تھا ابلے آلو پیسنا ہوتے یا پھر ساگ کو اور دوسری چیزوں
کو پیسنا ہوتا یہ مشین بہت مددگار ثابت ہوتی جس کی جگہ آج چوپر اور بلینڈر
نے لے لی ہے- |
|
|
4: ہاتھ سے چلنے والا مکسر |
یہ مشین تو سب ہی کو یاد ہوگی جس کو ماں لسی بنانے اور چیزوں کو مکس کرنے
کے لیے استعمال کرتے تھے اور ہمیں اس کو خالی چلانے میں مزہ آتا تھا- مگر
اس کے پہیے اتنے نازک ہوتے تھے کہ فوراً خراب ہو جاتے تھے جس کے بعد امی کی
ڈانٹ ملتی تھی- |
|
|
5:ہاتھ سے قیمہ بنانے والی مشین |
عام طور پر ہر گھر میں ایک ایسی مشین ضرور موجود ہوتی تھی جس کو چلانے کی
ذمہ داری گھر کے سب سے شریر بچے کو ہوتی اور امی اس میں گوشت اور مصالحے
ڈالتی جاتیں اور بچے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہینڈل پکڑ کر اس کو
چلاتے جاتے جس کے بعد مزے مزے کے کباب کھائے جاتے تھے- |
|
|
6: آلو پیسنے والا |
عام طور پر اس کا استعمال کچھ گھروں میں اب بھی نظر آجاتا ہے کیوں کہ آلو
اور اس کو پیس کر اس سے مختلف چیزیں بنانا ہر گھر کا سب سے مزے کا کام ہوتا
تھا جس کے لیے آلو پیسنے والے اس آلہ کی بہت اہمیت تھی- |
|
|
7: اماں کے پسندیدہ ڈونگے |
مہمانوں کی تواضح کے لیے اماں کے جہیز کے پتھر کے ڈھکن والے یہ ڈونگے تو سب
کو یاد ہی ہوں گے جن کو دھونے کے لیے بھی امی کسی پر اعتبار نہ کرتی تھیں- |
|
|
8: جیلی بنانے کے پیالے |
باہر کی چیزیں اچھی نہیں ہوتی ہیں میں تمھیں خود گھر میں جیلی بنا کر دوں
گی یہ تو سب کو یاد ہی ہوگا اور پھر جب امی جیلی کو اس پیالے سے جمنے کے
بعد نکال کر دیتیں تو اس کی وہ لرزش اور مزے مزے کے رنگ تو یاد ہی ہوں گے- |
|
|
اب نہ وہ وقت رہا اور نہ وہ چیزیں جن کو کرنے میں وقت اور محبت دونوں درکار
ہوتی تھی۔ مگر کچھ یادیں اپنی لذت زبان پر ضرور بکھیر دیتی ہیں- |
|
|