نہ ایک انچ زیادہ نہ ایک انچ کم٬ کچھ چیزیں جن کو بنانے والے حساب کے پکے ہوں گے

زیادہ تر لوگ کچھ ایسی تصاویر سے اتفاق کریں گے جو انہیں سکون کا احساس فراہم کرتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مخصوص رنگ، نمونے اور ساخت ہمارے دماغ پر اثر کرتے ہیں۔ اور یہ اثر لوگوں کو ذہنی طور پر ان کی تناؤ بھری زندگی سے نکلنے میں مدد کرتا ہے، چاہے یہ صرف چند سیکنڈ کے لیے ہو۔ ایسی ہی تناؤ دور کرنے والی چند تصاویر یہاں بھی پیش کی جارہی ہیں جو کہ بنیادی طور پر دنیا کے کچھ تخلیقی ذہنوں کے کمالات پر مشمل ہیں-
 
image
گاڑی کی پارکنگ کے لیے بنائی گئی بہترین جگہ جس میں ایک انچ بھی فالتو زمین ضائع نہیں ہوئی- یہ کسی ایسے تخلیقی ذہن کا کمال ہے جو ہر چیز کا درست استعمال جانتا ہے-
 
image
ہاتھ میں پہنے جانے والے دستانے کی مانند اتنی بڑی بس بھی سرنگ میں آسانی سے داخل ہوگئی- ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے سرنگ اس بس کے سائز کو دیکھتے ہوئے تعمیر کی گئی ہے-
 
image
سوشل میڈیا پر ایک صارف اپنی اس تصویر کے ساتھ کہنا تھا کہ "میری کھانے کی پلیٹیں بظاہر میرے پین کے ڈھکن میں بالکل فٹ ہیں۔ لیکن اب میں اسے باہر نہیں نکال سکتا۔"
 
image
جب آپ کی بلی کیمرے کی طرف نہ دیکھ رہی ہو تو آپ اس طریقے سے بھی اس کی تصویر کھینچ سکتے ہیں تھوڑا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں ہے-
 
image
ان لکڑیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کتنے زبردست انداز سے ایک خاص ترتیب کے ساتھ سجایا گیا ہے کہ کوئی بھی لکڑی اپنی جگہ سے الگ محسوس نہیں ہوتی-
 
image
اس بہترین ڈرائیور کو تو یقیناً ایوارڈ دینا چاہیے جو اس جگہ کو بھی شاید سڑک سمجھا بیٹھا بس اسے گاڑی کا رخ تبدیل کرنا پڑا یہاں سے گزرنے کے لیے-
 
image
ایک صارف کی شادی کی انگوٹھی جو کی بورڈ پر موجود ڈیل کمپنی کے لوگو میں بالکل فٹ بیٹھتی ہے- شاید یہ ایک مناسب جگہ ہے جہاں یہ انگوٹھی ہر وقت نظروں کے سامنے رہے گی-
 
image
اس بڑے پیالے میں یہ چھوٹے پیالے فٹ دیکھ کر آپ بھی اسے بنانے والے کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے-
YOU MAY ALSO LIKE: