گھر میں لوگ نہیں مگر سامان تو ہے۔۔ 5 کام جو آپ کے قیمتی سامان کو چوروں سے محفوظ بنا سکتے ہیں

image
 
جیسے خالی دماغ شیطان کا کارخانہ ہوتا ہے ویسے ہی خالی گھر چوروں کے لیے ایک خزانہ ہوتا ہے- اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آپ ہر وقت گھر نہیں رہ سکتا اور بعض مواقع پر آپ کو گھر کو تالا لگا کر کہیں نہ کہیں ضرور جانا پڑتا ہے- جس کے بعد آپ کی واپسی شہر میں کہیں جانے کی صورت میں مختصر مدت کے بعد بھی ہوسکتی ہے اور شہر سے باہر کہیں جانے کی صورت میں طویل مدت کے بعد بھی- لیکن ایسے میں خالی گھر عموماً چوروں کی نظر میں آجاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں جرم سرانجام دینے میں آسانی نظر آتی ہے- لیکن چند باتوں کا خیال رکھ کر آپ اپنے خالی گھر کو بھی چوروں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں-
 
سوشل میڈیا پر پوسٹس
اگر کوئی شخص آپ کے گھر میں نقب زنی کا ارادہ رکھتا ہے تو ممکن ہے کہ اس نے آپ کی پوسٹس سوشل میڈیا پر دیکھ رکھی ہوں یا وہ ہاں آپ پر نظر رکھے ہوئے ہو- جب آپ سوشل میڈیا پر اپنی دولت یا شاہانہ زندگی کی بےپناہ نمائش کرتے ہیں تو عموماً جرائم پیشہ افراد کی نظروں میں آجاتے ہیں- لہٰذا جب آپ گھر سے دور ہوں گے اور سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیاں پوسٹ کریں گے تو ان افراد کو معلوم ہوجائے گا کہ آپ کا گھر خالی ہے اور یہ ایسے افراد کے لیے ایک بہترین موقع ہوتا ہے اپنے منصوبے کو سرانجام دینے کا-
image
 
گھر کے باہر چابی چھپانا
اپنے گھر کے باہر چابی چھپا کر رکھنا سب سے پرانا "راز" ہے جسے اب ہر کوئی جانتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر چور یہ نہیں جانتا کہ آپ گھر کے باہر اسے کہاں رکھتے ہیں، تو پھر بھی وہ اندازہ لگا سکتا ہے اور آخرکار اسے تلاش کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ چھپی ہوئی چابی کو ہٹا دیں اور اس کے بجائے اسے کسی قابل اعتماد پڑوسی کو دے دیں جب تک کہ آپ واپس نہ آجائیں یا وہ ہر روز آپ کا گھر چیک کر سکیں۔
image
 
پارسل
ایسے مواقع پر گھر پر پارسل ہرگز نہ منگوائیں جب آپ سیر و تفریح پر جانے کی تیاریوں میں مصروف ہوں یا پھر چند دنوں آپ گھر پر نہ ہوں اور کسی پارسل کی آمد متوقع ہو- بصورت دیگر انجان آدمی کو آپ کے گھر لگا تالہ کوئی جرم کا ارادہ کرنے پر بھی مجبور کر سکتا ہے- اس لیے ضروری ہے اپنی آمد تک آن لائن آرڈر کرنے کی عادت کو ترک کردیں اور اپنے جانے سے کئی دن قبل ہی آخری پارسل وصول کر کے اس سلسلے کو منقطع کردیں-
image
 
اوزار دور رکھیں
چور اکثر آپ کے گھر میں داخل ہونے کے لیے جن اوزاروں کی مدد لیتے ہیں انہیں وہ آپ کے گھر کے اردگرد ہی تلاش کرتے ہیں- جیسے کہ وہیں قریب میں انہیں کوئی سیڑھی مل جائے یا پھر وہی پڑا کوئی ایسا اوزار جس کی مدد سے وہ آپ کے گھر کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوسکیں- اس لیے ضروری ہے کہ آپ گھر سے جاتے وقت اپنے گھر کے باہری حصے یا اندرونی صحن وغیرہ سے اس قسم کے تمام اوزار کسی محفوظ جگہ پر رکھ کر جائیں تاکہ آپ کا گھر بھی محفوظ رہے-
image
 
بیرونی آلات
عموماً ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے گھر کی کسی نہ کھڑکی سے کوئی ایسی تار ضرور گزر رہی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ کھڑکی بند نہیں کی جاسکتی- یہ تار ٹی وی کیبل بھی ہوسکتی ہے اور گھر کے باہر نصب لائٹس کی بھی ہوسکتی ہے- آپ کے لیے ضروری ہے کہ ہر حالت میں اس کھڑکی کو بند کر کے جائیں چاہے اس کے لیے آپ کو اس تار کی عارضی طور پر ہٹانا ہی کیوں نہ پڑے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: