چار ٹانگوں والی بچی کی پیدائش، بچے اضافی اعضاﺀ کے ساتھ کب اور کیوں پیدا ہوتے ہیں؟

image
 
ہم اکثر ایسے بچوں کی پیدائش سے متعلق حیران کن خبریں سنتے رہتے ہیں جن کے جسم کے ساتھ اضافی اعضاﺀ لگے ہوتے ہیں- جیسے کہ کسی بچے کے دو سر ہوتے ہیں یا پھر تین ہاتھ یا پھر دو تین یا چار ٹانگیں وغیرہ- ایسا ہی ایک واقعہ حال میں بھارت میں بھی سامنے آیا ہے-
 
گزشتہ دنوں انڈیا میں ایک ایسی بچی کی پیدائش ہوئی جس کی چار ٹانگیں ہیں-
 
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار میں آرتی کمپو نامی خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا جس کی دو کے بجائے 4 ٹانگیں ہیں۔ تاہم ڈاکٹروں نے خاتون اور بچی دونوں کو ہی صحت مند قرار دیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق بچی کا پیدائش کے وقت اس کا وزن 2.3 کلو گرام تھا۔
 
image
 
اسپتال کے سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر آر کے ایس دھکد کا کہنا ہے کہ دونوں اضافی ٹانگیں غیر فعال ہیں۔ بچی کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے، اگر بچی میں کوئی اور بیماری نہ ہوئی اور بچی صحتمند ہوئی تو اس کی اضافی دو ٹانگیں آپریشن کے ذریعے ہٹا دی جائیں گی۔
 
اضافی اعضاﺀ ہوتے کیوں ہیں؟
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ اضافی اعضاﺀ کے ساتھ بچوں کی پیدائش کے واقعات جنم کیوں لیتے ہیں- اگر ہم آپ پہلے صرف اسی بچی کے اضافی اعضاﺀ کی وجہ کے بارے میں بات کریں تو ڈاکٹر کے مطابق اسے جسمانی بیماری اسچیو پاگس ہے جس سے اس کے جسم میں پیدائش کے وقت دو اضافی ٹانگیں بھی جڑ گئیں-
 
ماہرین کے مطابق یہ ایک پیدائشی عارضہ ہوتا ہے جس میں بچے کے اضافی اعضاﺀ بننا شروع ہوجاتے ہیں اور یہ اعضاﺀ صرف بیرونی ہی نہیں بلکہ بعض جسم کے اندر بھی بن جاتے ہیں- اضافی اعضاﺀ اس وقت بنتے ہیں جب وہ ایک ایسے عمل سے گزرتے ہیں جو حقیقیت میں جڑواں بچوں کے بننے کا عمل ہوتا ہے- لیکن بدقسمتی سے یہ اعضاﺀ بچے کے جسم سے الگ نہیں ہو پاتے-
 
image
 
اس کی ایک وجہ جینیاتی لائن میں مسلسل افزائش نسل کے بار بار ہونے کی علامت بھی ہوسکتی ہے- اس علاوہ ڈاکٹر بچوں میں پیدائش نقائص ایک وجہ ماؤں میں خوراک کی کمی یا پھر مختلف قسم کی وٹامن کی کمی کو بھی قرار دیتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: