|
|
ارجنٹائن نے فٹبال ورلڈ کپ میں فرانس کے مقابلے میں فتح
حاصل کر لی ہے اس خبر نے فٹ بال شائقین کو جوش سے بھر دیا ہے- انتہائی
سنسنی خیز مقابلے کے بعد جب لوگوں کو یہ محسوس ہو رہا تھا کہ مقابلہ کسی
بھی طرف جا سکتا ہے اور دیکھنے والے ناخن چبانے پر مجبور ہو گئے تھے- جب
دونوں ہی ٹیمیں تین تین گول سے برابر ہوگئی تھیں اس وقت میں کون فاتح ہوگا
آخری لمحے سے قبل کوئی بھی اس کی پیشن گوئی کرنے کے لیے تیار نہ تھا- |
|
سات سال قبل کی ایک
پیشن گوئی نے حقیقت کا روپ دھار لیا |
مگر اس دنیا میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے سات سال قبل
ہی بتا دیا تھا کہ اٹھارہ دسمبر 2022 کو 34 سالہ لیو میسی ورلڈ کپ جیتے گا
اور اس جیت کے بعد دنیا کا عظیم ترین کھلاڑی بن جائے گا- |
|
جوز میکوئيل پولانکو نے یہ ٹوئٹ آج سے سات سال قبل 21 مارچ 2015 میں کیا
تھا جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ سات سال بعد آپ خود ان کی اس پیشن
گوئی کا نتیجہ دیکھ لیجیے گا- |
|
|
|
اس ساری پیشن گوئی میں صرف ایک بات تھوڑی سی غلط تھی کہ
میسی کی عمر 34 سال کے بجائے اس وقت 35 سال ہے- |
|
جو لوگ میرا مذاق اڑا
رہے ہیں وہ مجھے سراہیں گے |
اس سال کے شروع میں انہوں نے اپنے اسی ٹوئٹ کا حوالہ
دیتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ بھی کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس
وقت میرے سات سال قبل کیے گئے ٹوئٹ کا مذاق اڑا رہے ہیں اس سال کے آخر میں
وہ خود میری تعریف کرنے پر مجبور ہو جائيں گے- |
|
پولانکو نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں اپنے سات
سالہ ٹوئٹ کو پن کر کے رکھا ہوا ہے اور اس پیشن گوئی کے حرف بحرف پورے ہونے
پر لوگوں سے داد وصول کر رہے ہیں- |
|
|
|
سوشل میڈيا
صارفین کا رد عمل |
کچھ افراد نے اس پیشن گوئی کے پورے ہونے پر
حیرت کا اظہار کیا اور دریافت کیا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی اس طرح سے سب
کچھ ٹھیک ٹھیک بتا دے- |
|
تاہم کچھ افراد نے اس بات پر بھی دکھ کا اظہار
کیا کہ پولانکو کو ورلڈ کپ کے فائنل کو دیکھنے کے لیے قطر میں موجود ہونا
چاہیے تھا تاکہ وہ اس مقابلے کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے- |
|