’’بہترین وقت‘‘ کے لیے ’’وقت‘‘ کو بہتر استعمال کریں

کامیابی کے متمنی ہر فرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے اوقات کو بہتر طریقے سے استعمال کرے۔بڑی کامیابیاں حاصل کرنے والے نہ صرف وقت کے نظم و ضبط بلکہ اس پر قابو پانے کی حکمتوں سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ تمام انسان تقسیم وقت کے اعتبار سے برابر ہیں اور ہر آدمی کو دن میں چوبیس گھنٹوں کے استعمال کا مساوی استحقاق حاصل ہے۔عظیم کامیابیاں انھیں ملتی ہیں جو مشکل ترین حالات میں بھی اپنے وقت کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کے ہنر سے واقف ہوتیہیں۔یہ بات اہم نہیں ہے کہ آپ کتنا کام کرتے ہیں بلکہ یہ اہم ہے کہ آپ نے کتنے کاموں (اہداف) کو پائے تکمیل تک پہنچایا ہے۔وقت کے بہتر استعمال کی ایک شاہ کلید میں یہاں بیان کررہا ہوں۔خود کو نہ کہنے کا بھی عادی بنائیں۔
نہ کہنے کی عادت بھی سیکھیں:یاد رکھیئے کہ آپ کو جہاں ''نہ'' کہنا ہے وہاں ہاں کہنا، آپ کے وقت کی تباہی کی سب سے بڑی وجہ بن سکتی ہے۔ قیمتی باتوں میں سب سے قیمتی بات یہ ہے کہ ''دس پیسے کے فائدے کے لیے ایک روپے کا وقت کبھی نہ صرف کریں۔(Don't spend a dollar's worth of time for ten -cents' worth results).

اپنے دن کے سب سے اہم دو وقتوں کا خاص خیال رکھیں۔

ایک صبح کا اور دوسرا رات کا۔

یہ دو اوقات حیرت انگیز طور پر آدمی کے پورے دن پراثر انداز ہوتے ہیں۔ ان اوقات کو نتیجہ خیز الفاظ اور اعمال سے مزین کریں۔

میں نے لوگوں کو کہتے سنا ہے کہ''میں یہ بننے کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہوں'' اگر آپ بھی یہ کہتے ہیں تو خود کو" 6=6x1 "کے موثر اصول کے تابع کریں.

آپ کوئی کتاب لکھنا چاہتے ہیں،ہنر سیکھناچاہتے ہیں، بہترین ٹینس کھلاڑی بننا چاہتے ہیں یا کوئی اور کارنامہ انجام دینا چاہتے ہیں جو آپ کے لیے بہت اہم ہے، تو اس کام کے لیے دن میں ایک گھنٹہ کی اساس پر ہفتے کے چھ دن چھ گھنٹے وقف کردیجیے۔اپنی توقع سے بھی پہلے آپ اپنی خواہش کو حقیقت کا روپ ڈھالتے ہوئے دیکھیں گے۔ ''6X"اصول کے تحت آپ سال کے312گھنٹوں میں بہت سارے کام انجام دے سکتے ہیں۔

بس دن میں صرف ایک گھنٹہ، ہفتے میں چھ دن اور چھ گھنٹے اس ایک عزم پر مضبوطی سیڈٹے رہیں پھر دیکھیے کیا کیاکرشمے وقوع پذیر ہوتے ہیں۔

وقت کی تقسیم کے اعتبار سے تمام افراد یکساں ہیں لیکن وقت کے استعمال سے ان میں نمایاں تفریق در آتی ہے۔

خود کو بحرالکاہل کے اوپر سے پرواز کرنے والے ہوائی جہاز کے پائلٹ کی طرح نہ بنائیں جواپنے مسافروں کو اطلاع دیتا ہے کہ''ہم اپنا راستہ کھو بیٹھے ہیں، لیکن فضا کی رعنائیوں سے ہم سب محظوظ ہوتے ہوئے بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں!'' یہ بات ہمیشہ یاد رکھیے کہ ہر آدمی کا مستقبل کسی ایک لمحہ،کسی ایک گھنٹے میں پنہاں رہتا ہے۔اسی لیے اپنے وقت پرقابو پانا ہر فرد کے لیے نہایت ضروری ہے۔

 

farooq tahir
About the Author: farooq tahir Read More Articles by farooq tahir: 133 Articles with 265696 views I am an educator lives in Hyderabad and a government teacher in Hyderabad Deccan,telangana State of India.. View More