یقیناً بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو دیکھتے ہوئے کبھی نہ کبھی آپ کے دل میں
خیال ضرور آیا ہوگا کہ اگر اس وقت بھی رنگین تصاویر ہوتیں تو یہ تصویر کیسی
نظر آتی- لال٬ سبز اور نیلے رنگ ایسے ہی جو بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کے خالی
پن کو دور کرتے ہیں اور ایک دلچسپ دنیا کو ہمارے سامنے پیش کرتے ہیں-
ٹیکنالوجی کی بدولت اب یہ ممکن ہے کہ سیاہ و سفید تصاویر میں بھی رنگ بھرے
جاسکتے ہیں- ہمارے پاس کچھ حیرت انگیز تاریخی تصاویر ہیں جو حقیقت میں بلیک
اینڈ وائٹ تھیں لیکن انہیں دنیا کے لیے رنگین کیا گیا ہے- |
|
|
ایک ایسا لاوارث بچہ جو لندن میں ملبے پر تنہا بیٹھا ہے- یہ اپنے وقت کی
ایک انتہائی مشہور بلیک اینڈ وائٹ تصویر تھی جو 1945 میں کھینچی گئی- |
|
|
مشہور گلوگار لوئس ڈینیئل آرمسٹرانگ اپنی اہلیہ کے ساتھ مصر میں ہیں- حقیقت
میں اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر کو آج کے رنگوں نے مزید جاندار بنا دیا ہے- |
|
|
یہ ایٹمی دھماکے کا تجربہ ہے جو 1957 میں کیا گیا تھا- یقیناً ان لمحات کو
رنگوں کے ساتھ دیکھنا کسی کے لیے بھی منفرد ہوسکتا ہے- |
|
|
دنیا کی دو مشہور شخصیات چارلی چپلن اور ہیلن کیلر دونوں ایک ساتھ وہ بھی
رنگین تصویر میں- |
|
|
یہ 1865 میں ہونے والی خانہ جنگی کی تصویر ہے اور اس رنگوں سے بھری تصویر
کو دیکھ کر کسی کو بھی اس بات پر یقین نہیں آئے گا کہ حقیقیت میں یہ بلیک
اینڈ وائٹ تصویر ہے- |
|
|
فوجی گیس ماسک پہنے پیاز چھیل رہے ہیں٬ یہ دلچسپ تصویر اکتوبر 1941 میں
کھینچی گئی لیکن آج اس میں موجود رنگوں نے اسے جاندار بنا دیا ہے- |
|
|
چاند پر پہلا قدم رکھنے والے نیل آرم اسٹرانگ کی ایک تصویر جو دورانِ تربیت
لی گئی- |
|
|
صدر نیکسن اور ماضی کے مشہور گلوکار ایلوس پریسلے کے درمیان ہونے والی خفیہ
میٹنگ کے دوران لی جانے والی تصویر- یہ دونوں شخصیات ہی بلیک اینڈ وائٹ دور
کا حصہ تھیں- |
|
|
سال 1924 میں منتخب ہونے والی مس امریکہ کی تصویر جسے رنگوں سے بعد میں
سجایا گیا- |
|