|
|
کچھ سادہ نظر آنے والی چیزیں پہلی نظر میں اتنی پیچیدہ
نظر آتی ہیں کہ انسان کا دماغ ان میں الجھ سا جاتا ہے اور بے ساختہ سر پر
ہاتھ مار کر یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ اس سوال
کا جواب جاننا بہت آسان ہے اس کے لیے آپ کو ان تصاویر کو دوبارہ غور سے
دیکھنا ضروری ہوتا ہے جب آپ ان کو غور سے دیکھیں گے تو آپ کو اس کا بہت ہی
سیدھا سادا جواب مل جائے گا تو اپنے ذہن کو تیار کر لیں اور ان تصویروں کو
غور سے دیکھنا شروع کر دیں- |
|
1: انسان کی شکل والی بلی |
درحقیت انسان کا چہرہ اس گلاس پر چھپا ہوا ہے مگر پہلی
نظر میں اس کو دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ انسان کی شکل کی بلی ہے- |
|
|
2: بغیر ہاتھ پاؤں والا کتا
|
یہ کتا جب چھلانگ لگاتا ہے تو اپنے چاروں پیر سمیٹ
لیتا ہے اور اس وقت میں اس کی تصویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے
اس کتے کا صرف چہرہ ہے- |
|
|
3: بچے کی شکل والی عورت
|
اس تصویر میں عورت کا سر تکیے کے نیچے ہے جب کہ بچہ اس
کے اوپر لیٹا ہوا ہے مگر پہلی نظر میں بچے کی شکل والی عورت ہی محسوس ہو
رہی ہے- |
|
|
4: فرش پر گڑھا
|
یہ فرش بالکل ہموار ہے اور اس پر کسی قسم کا گڑھا موجود نہیں ہے مگر اس کو
دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ گڑھا موجود ہے جو کہ صرف اور صرف ٹائلز کے
ڈيزائن کی وجہ سے محسوس ہو رہا ہے- |
|
|
5: جادوئی اڑتا ہوا بازو |
اس تصویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ کوئی بازو اڑتا ہوا اس بچی کے
گلے کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ حقیقت میں یہ اس لڑکی کا اپنا بازو ہے
جس سے وہ بال ٹھیک کر رہی ہے اور صرف تصویر لینے کے اینگل کی وجہ سے ایسا
محسوس ہو رہا ہے- |
|
|
6: چڑیل کا ہاتھ یا ماں کا ہاتھ
|
ایک خاص اینگل سے لی جانے والی تصویر کے سبب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ بچہ
کسی کٹے ہوئے ہاتھ کے ساتھ کھیل رہا ہے جب کہ حقیقت میں یہ اس کی ماں کا
ہاتھ ہے- |
|
|
7: سر کٹا انسان
|
اگر آپ نے پہلے کبھی سر کٹا نہیں دیکھا تو اب دیکھ لیں اور غور سے دیکھ کر
خود فیصلہ کریں کہ اس بندے کا سر کہاں غائب ہے- |
|
|