|
|
ڈاکٹری کے پیشے کو مسیحائی کا پیشہ بھی کہا جاتا ہے جس
کا مقصد دکھی انسانیت کے زخموں پر پھاہا رکھ کر ان کی تکالیف کو کم کرنا
ہوتا ہے مگر فی زمانہ جب کہ ہر چیز مادیت پرست کی لپیٹ میں ہے ایسے میں
مسیحائی کے پیشے نے بھی ایک کاروبار کی حیثیت اختیار کر لی ہے- جتنا بڑا
ڈاکٹر اس کی فیس بھی اتنی ہی بڑی ہوگی اور جس میں کسی قسم کی کمی یا رعایت
کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے- اور رویہ یہ ہوتا ہے کہ کسی مرض میں سرجری
تک نوبت آجائے تو کہا جاتا ہے کہ پہلے پیسے ٹیبل پر رکھو پھر آپریشن ہوگا- |
|
قصائيوں کے
بیچ ایک مہربان ڈاکٹر |
جس طرح سارے انسان ایک جیسے نہیں ہوتے ہیں
اسی طرح اس پیشے سے بھی وابستہ تمام ڈاکٹر قصائی نہیں ہوتے بلکہ کچھ ایسے
بھی ہوتے ہیں جو مسیحائی کا درد اپنے دل میں رکھتے ہیں- |
|
ایسے ہی ایک مسیحا بھارت کے علاقے ہردیوار
سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر بھگوت سنگھ بھی ہیں۔ سال 2011 کے ایک دن جبکہ وہ
اپنے ہسپتال میں مریضوں کا معائنہ کر رہے تھے تو ان کے پاس رام ساہے نام کا
ایک مریض لایا گیا- |
|
رام ساہے کے پیٹ میں شدید درد تھا جس کا
معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹر بھگوت سنگھ نے اپنڈکس تجویز کیا اور اس کے علاج
کے لیے سرجری تجویز کی مگر اس موقع پر رام ساہے نے ڈاکٹر کو بتایا کہ وہ
آپریشن کے اخراجات افورڈ نہیں کر سکتا ہے اور اس کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں
کہ آپریشن کروا سکے- |
|
|
|
ڈاکٹر کی مہربانی |
ڈاکٹر نے اس موقع پر رام ساہے کی حالت دیکھتے ہوئے فیصلہ
کیا کہ اگر فوری طور پر رام ساہے کا آپریشن نہ کیا گیا تو یہ اس کے لیے
خطرناک ہو سکتا ہے تو اس وقت انہوں نے رام ساہے کو کہا کہ اس وقت وہ بغیر
فیس لیے آپریشن کر دیتے ہیں اور رام ساہے یہ پیسے جب بھی اس کے پاس ہوں
ڈاکٹر بھگت سنگھ کو لوٹا سکتا ہے- |
|
گیارہ سال بعد آپریشن کی
فیس کی ادائیگی |
رام ساہے آپریشن کے بعد صحت یاب ہو کر واپس
پنجاب لوٹ گیا مگر اس کو یہی دھن لگی تھی کہ اس نے ڈاکٹر بھگت سنگھ کی فیس
لوٹانی تھی۔ دوسری طرف ڈاکٹر بھگت سنگھ نیکی کر دریا میں ڈال کے مصداق اس
واقعہ کو بھول چکے تھے- |
|
ایک دن جب ڈاکٹر بھگت سنگھ دو دن کی چھٹی کے
بعد ہسپتال آئے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہاں رام ساہے دو دن سے ان
کا انتظار ہسپتال میں کر رہا تھا اور وہ سرجری کا بل جو کہ گیارہ ہزار روپے
تھا گیارہ سالوں میں جمع کرنے میں کامیاب ہو سکا اور ڈاکٹر بھگت سنگھ کو
پیسے لوٹانے آیا تھا- |
|
|
|
سوشل میڈيا پر
نیک دل ڈاکٹر اور ایماندار مریض کے چرچے |
رام ساہے اور ڈآکٹر بھگت سنگھ کی ویڈیو جب سوشل
میڈیا پر شئير کی گئی تو وہ وائرل ہو گئی اور سب لوگ بے ساختہ ڈاکٹر اور
مریض دونوں کے عمل کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے- |