جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے مگر جو نہیں سوتا وہ بھی کھوتا ہے، آپ کی عمر کے مطابق آپ کو کتنے گھنٹے لازمی سونا چاہیے

image
 
یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ آپ کو بہترین نیند کے لیے اچھی خاصی تعداد میں کچھ گھنٹے سونا ضروری ہوتا ہے- لیکن اکثر آپ اپنی روزمرہ مصروفیات کی وجہ سے یہ گھنٹے پورے نہیں کرپاتے- یاد رکھیں بہترین اور مکمل نیند مجموعی صحت اور تندرستی کے لیے نہایت ضروری ہے- نیند کا دورانیہ اور معیار جسم کے مناسب کام کے لیے ضروری عوامل ہیں۔ نیند کی ضرورت آپ کی عمر، طرز زندگی، سال کے وقت اور صحت کے حالات کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن کس عمر کے افراد کے لیے کتنے گھنٹے کی نیند تجویز کرتی ہے؟
 
3 ماہ تک کا بچہ
ماہرین پہلے نومولود یعنی 3 ماہ تک کے بچے کے لیے 12 سے گھنٹے تک کی نیند لازمی قرار دیتے تھے لیکن اب اس میں تبدیلی آچکی ہے اور اب ماہرین اتنی عمر کے بچے کے لیے 14 سے 17 گھنٹے کی نیند تجویز کرتے ہیں-
image
 
4 سے 11 ماہ کا بچہ
اس عمر کے بچے کے لیے تجویز کردہ دورانیہ 12-15 گھنٹے ہے، لیکن پیمانہ وسیع رینج کے ساتھ ہے اور 10 سے 18 گھنٹے کے درمیان مختلف ہو سکتا ہے۔
image
 
1 سے 2 سال کا بچہ
اس عمر کے بچوں کے لیے تجویز کردہ مدت 11-14 گھنٹے ہے، لیکن رینج بھی وسیع ہے جس کی وجہ سے سونے کی مدت 9 سے 16 گھنٹے تک بھی ہوسکتی ہے-
image
 
3 سے 5 سال کے بچے
ماہرین کے مطابق اس عمر کے بچوں کی نیند 10 سے 13 گھنٹے کے درمیان لازمی ہونی چاہیے لیکن اس میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے یہ نیند 8 سے 14 گھنٹے بھی ہوسکتی ہے-
image
 
6 سے 13 سال
اسکول جانے والے اس عمر کے بچوں کی نیند 9 سے 11 گھنٹے ہونی چاہیے جو کہ تبدیلی کے ساتھ 7 سے 12 گھنٹے تک بھی ہوسکتی ہے-
image
 
14 سے 17 سال تک کے نوجوان
اس عمر کے نوجوان افراد کی نیند کی تجویز کردہ مدت 8 سے 10 گھنٹے ہے، جو کہ حد سے حد 7 سے 11 گھنٹے بھی ہوسکتی ہے۔
image
 
18 سے 25 سال تک کے جوان افراد
یہ بھرپور جوانی کی عمر ہوتی ہے اور ماہرین اس عمر کے افراد کے لیے 7 سے 9 گھنٹوں پر مشتمل نیند لازمی قرار دیتے ہیں جس کی زیادہ سے زیادہ مدت 6 سے 11 گھنٹے تک ہوسکتی ہے-
image
 
26 سے 64 سال کے بالغ افراد
اس عمر کے افراد کے لیے ماہرین کے مطابق 7 سے 9 گھنٹے تک سونا بہترین ہے تاہم یہ نیند 6 سے 10 گھنٹے تک بھی ہوسکتی ہے-
image
 
65 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد
اس عمر کے بزرگ افراد کے لیے ماہرین کی تجویز کردہ عمر 7 سے 8 گھنٹے ہے جس کا پیمانہ 5 سے 9 گھنٹے بھی ہوسکتا ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: