|
|
مالٹے کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جنہیں سردیوں کے
موسم میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ اور آپ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ
موسمِ سرما کے پھلوں کا بادشاہ مالٹوں کو کہا جاتا ہے۔ یہ پھل اس قدر میٹھا
اور ذائقے دار ہوتا ہے کہ اسے تمام عمر کے افراد کی جانب سے پسند کیا جاتا
ہے۔ مالٹا نہ صرف ذائقہ دار اور رس سے بھرپور ہوتا ہے بلکہ اس میں ایسے
مفید طبی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ صحت کے لیے نہایت مفید تصور کیے جاتے
ہیں۔ |
|
ایک عام اندازے کے مطابق ایک مالٹے میں
چھیاسٹھ کیلوریز، چھیاسی فیصد پانی، ایک گرام سے زائد پروٹین، پندرہ گرم
کاربز، بارہ گرام شوگر، تین گرام فائبر، تقریباً زیرو گرام فیٹ، بانوے فیصد
وٹامن سی، نو فیصد فولیٹ، پانچ فیصد کیلشیم، اور پانچ فیصد پوٹاشیم شامل ہے۔
انہیں سب خصوصیات کے سبب مالٹا آپ کو متعدد طبی فوائد پہنچا سکتا ہے- مالٹے
کے بےشمار فوائد ہیں اور ان سب کا احاطہ کرنا تو ایک ناممکن بات ہے لیکن ہم
آج کے آرٹیکل میں آپ کو مالٹے کے چند ایسے فوائد بتاتے ہیں جنہیں جان کر آپ
اس موسمی پھل کو آج سے ہی کھانا شروع کردیں گے- |
|
وزن میں کمی |
وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد ہمیں مختلف
ٹوٹکے اور طریقے استعمال کرتے نظر آتے ہیں لیکن کم ہی لوگ اس مسئلے سے نجات
حاصل کر پاتے ہیں- لیکن ایسے افراد کے لیے مالٹا موسمِ سرما کی بہترین
سوغات ہے کیونکہ یہ پھل موٹاپا کم کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے- |
|
کینسر |
کینسر ایک ایسا مرض جس کے بارے میں سنتے ہی انسان کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں
لیکن اگر آپ کینسر کے خطرات سے بچنا چاہتے ہیں تو مالٹے کا استعمال لازمی
کریں کیونکہ یہ کینسر لاحق ہونے کے خطرات میں کمی لاتا ہے- |
|
|
|
قبض |
قبض کو' ام الامراض' کہتے ہیں جو کہ عموماً طرز زندگی
میں تبدیلیوں کا نتیجہ ہوتا ہے لیکن اگر آپ مالٹے کو پھوک سمیت کھانے سے آپ
بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں- قبض سے دوری کا مطلب ہے کہ لاتعداد بیماریوں
سے محفوظ رہنا- |
|
ہاضمے کا نظام |
اگر انسان کا ہاضمے کا نظام مسائل کا شکار
ہو تو اس روزمرہ کی زندگی بری طرح سے متاثر ہوجاتی ہے- لیکن مالٹا قدرت کا
ایک ایسا انمول تحفہ جو نظامِ انہضام کو صحت مند رکھنے کے حوالے سے انتہائی
مددگار ثابت ہوتا ہے- |
|
مسوڑھوں سے
خون |
مالٹے کا جوس پینا بھی صحت کے لیے فائدہ مند
ثابت ہوتا ہے بالخصوص یہ مسوڑھوں سے خون آنے کی شکایت کو دور کرنے میں مدد
کرتا ہے- اور یوں اس ہر وقت کی پریشانی سے اس موسمی پھل کے ذریعے نجات حاصل
کی جاسکتی ہے- |
|
کولیسٹرول اور
ہائی بلڈ پریشر |
مالٹا کولیسٹرول کو نارمل رکھنے کے حوالے سے
اور ہائی بلڈ پریشر کے مرض کے حوالے سے بھی مفید قرار دیا جاتا ہے- ہائی
بلڈ پریشر ایک ایسا مرض ہے جو ختم تو نہیں ہوتا لیکن اپنی خوراک کا خیال
رکھ کر اس پر قابو ضرور پایا جاسکتا ہے اور اس کے نقصانات سے بچا جاسکتا ہے- |
|
|
|
زہریلے مادے |
مالٹے کھانا جسم سے زہریلے مادوں اور گرمی کو
خارج کرنے کا سبب بنتا ہے جس سے نہ صرف قوتِ مدافعت مضبوط ہوتی ہے بلکہ
انسان صحت مند بھی رہتا ہے- اس لیے مہنگی دواؤں اور ڈاکٹروں سے بہتر ہے کہ
اپنے پسندیدہ پھلوں کی فہرست میں سب سے ٹاپ پر مالٹے کو رکھیں- |
|
رنگت میں نکھار |
مالٹے کھانے سے آپ کے چہرے کی رنگت نکھر سکتی
ہے اور اس سے آپ طویل مدت تک جوان نظر آسکتے ہیں یعنی مالٹا بڑھاپے کے
اثرات ظاہر ہونے میں تاخیر کا سبب بنتا ہے- |