|
|
نوے کی دہائی میں کسی کو اگر یہ کہا جاتا کہ ایک دور کے
انسان ایسے بھی ہوں گے جن کو ہر ہر گلی کی نہ صرف تازہ ترین خبر ہوگی بلکہ
دور دراز علاقوں کے واقعات بھی لمحوں میں ایک دوسرے تک پہنچ جائيں گے تو وہ
اس بات کو دیوانے کی بڑک سے زيادہ اہمیت نہ دیتا- مگر آج کے وقت میں
انٹرنیٹ کی اس ترقی نے سوشل میڈيا کو جس طرح پھیلایا ہے وہ ایک مثال ہے- آج
ہم آپ کے ساتھ حالیہ دنوں کے انٹرنیٹ کی کچھ ایسی ہی خبریں شئير کریں گے جو
نہ صرف دلچسپ ہیں بلکہ بہت خاص بھی ہیں- |
|
صرف چار سال پہلے کا پاکستان
|
حالیہ دنوں میں مہنگائی کی جس لہر نے پورے ملک کو اپنی
لپیٹ میں لے رکھا ہے اس میں ڈوبی عوام کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ سے
ہی اس مہنگائی کا شکار تھے مگر حقیقت تو اس اخباری تراشے میں کچھ اور ہی
محسوس ہو رہی ہے جو کہ صرف چار سال پرانا ہے- |
|
|
2: مہنگائی خواہش نہیں مجبوری ہے
|
ہمارے حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ان کو تمام تر اختلافات
کے باوجود کم از کم مہنگائی کے معاملے میں اپنے اپنے دور حکومت میں یک زبان
ہو جاتے ہیں- |
|
|
3: جو چیز مہنگی ہے اس کو سستا کرنے کے بجائے استعمال ہی
چھوڑ دیں |
کوئی کہتا ہے چکن کھانا چھوڑ دیں اور کوئی کہتا ہے کہ
آٹا کھانا چھوڑ دیں اب بتائیں کہ عوام کہاں جائے |
|
|
4: زوجہ شبیر حسین کی شہادت کی دعا
|
ویسے تو مولوی صاحب ہی لوگوں کو دعائیں دینے کا کام کرتے ہیں لیکن جب لوگ
مولوی صاحب کو دعائیں دیتے ہیں تو خود دیکھ لیں کہ کیسی ہوتی ہیں؟ |
|
|
5: کوئی اور تو نہیں رہ گیا؟
|
یہ مشہور جملہ سابق وزیر اعظم عمران خان صاحب نے عدم اعتماد کی کامیابی کے
بعد وزیر اعظم ہاؤس سے نکلتے ہوئے بولا تھا مگر ہم اس شادی کارڈ کو دیکھ کر
کہنے پر مجبور ہو گے ہیں کہ کوئی رہ تو نہیں گیا- |
|
|
6: غیر متعلقہ یا غیر مطلقہ؟ |
جن کو طلاق نہیں ہوئی ان کا اس دروازے سے داخل ہونا منع ہے کیا ایسا بھی
کوئی اصول یا دروازہ ہو سکتا ہے؟ غور سے دیکھ کر بتائيں کہ کیا درست ہے- |
|
|
7: علامہ اقبال رحمتہ ﷲ علیہ کی روح سے ہاتھ جوڑ کر معزرت کے ساتھ
|
غلط شعر کہیں بھی لکھا ہو غلط ہوتا ہے مگر جب یہ شعر کسی درسگاہ کے دروازے
پر ہو تو بہت ہی غلط ہوتا ہے- |
|
|
آج کل کی زندگی میں مسائل نے سب کو اتنا الجھا دیا ہے کہ جہاں ہنسنا ہوتا
ہے وہاں لوگ صرف مسکراہٹ سے کام چلاتے ہیں اور جہاں مسکرانا ہوتا ہے وہاں
صرف گردن ہلا دیتے ہیں- ان تصاویر کو دیکھ کر اگر آپ کو ہنسنا آرہا ہے تو
اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے کھل کر ہنس لیں اور ہنستے ہوئے اس کو دوسروں
تک بھی پہنچا دیں- |