یہ تو سب ہی نے سنا ہے کہ ایک طویل عرصے تک میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ
رہیں تو ان کی شکل ایک دوسرے سے مماثلت رکھنے لگتی ہے اور دونوں بعض اوقات
ہم شکل لگنے لگتے ہیں- اگرچہ اس بات کی کوئی سائنسی توجیہ اب تک معلوم نہیں
کی جا سکتی ہے مگر یہ ایک حقیقت کی صورت میں تسلیم ضرور کی جا سکی ہے- مگر
انسان اور جانور کی شکل میں واضح فرق ہوتا ہے اور انکے درمیان مماثلت قدرتی
ہونے سے زيادہ انسان کی اپنی کوششوں کا سبب ہوتی ہے۔ سوشل میڈيا کے اس دور
میں جب انسان کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہوتا تو وہ عجیب و غریب حرکتیں کر کے
شہرت حاصل کرنے کی کوشش شروع کر دیتا ہے ایسا ہی ایک فیس بک گروپ نے کیا- |
|
کتے اور اس کے مالک کا ایک جیسا انداز
|
یہ گروپ مانچسٹر کے لیام نامی شخص نے بنایا ہے جس کا یہ ماننا ہے کہ صرف
جیون ساتھی کی ہی نہیں بلکہ طویل عرصے تک اپنے پالتو کتے کے ساتھ رہنے کے
سبب بھی انسان کا اور کتے کا انداز اور لک ایک دوسرے جیسے ہو جاتے ہیں (یہ
اس آدمی کا ذاتی خیال ہو سکتا ہے اس سے سب کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے )- |
|
تاہم اپنے اس دعویٰ کے ثبوت میں اس کے اس گروپ میں کچھ کتوں کے مالکان نے
اپنی تصاویر اپنے پالتو کتوں کے ساتھ جو شئير کی ہیں اس کے بعد فیصلہ آپ
خود کر سکتے ہیں کہ اس کا یہ دعویٰ کتنا درست ہے- |
|
|
لیام کی اپنے کتے کے ساتھ تصویر |
|
|
ان صاحب کو دیکھ کر آپ خود فیصلہ کریں |
|
|
یہ دونوں تو ایک جیسے اداس لگ رہے ہیں |
|
|
ان کے تو بالوں کا انداز بھی ایک جیسا ہے |
|
|
ان کے تو بال بھی ایک جیسے ہیں |
|
|
اب ان کو دیکھیں اور مماثلت ڈھونڈیں |
|
یہ تمام تصاویر اس گروپ میں ان کے مالکان نے شئير کی ہیں ایسی سیکڑوں
تصاویر موجود ہیں جو ان مالکان نے شئير کی ہیں- |