گاڑی تباہ ہوگئی تو جائے نماز بچھا لی اور ۔۔ خطرناک حادثے سے بچتے ہی آدمی کے کِس عمل نے اسے وائرل کردیا؟

image
 
زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے جو رات قبر میں آنی ہے اس سے باہر ایک سانس لینا بھی ممکن نہیں ہے۔ انسان کی زندگی کا یہ وہ معاملہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے اور اس میں تبدیلی کا اختیار انسان کے پاس نہیں ہے مگر ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اللہ کسی حادثے سے اس کو محفوظ رکھیں اور یہی ہر انسان کی دعا بھی ہوتی ہے-
 
حادثے کے وقت اوسان خطا ہو جانا
مگر عام حالات میں یہی دیکھا گیا ہے کہ اگر انسان کسی اتفاقی حادثے یا ایکسیڈنٹ کا سامنا کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں اس کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں اور وہ اس وقت میں اللہ سے مدد مانگنے کے بجائے چیخنا چلانا شروع کر دیتا ہے۔
 
اس وقت میں وہ یہ بھول جاتا ہے کہ اگر اس کا نقصان ہوا ہے تو اس نقصان کے باوجود بہت سارے حوالوں سے اللہ نے اس پر کرم بھی کیا ہے اور اس آزمائش میں بھی اللہ کی کوئی نہ کوئی حکمت ہوگی
ترکی کا ایک ایسا انسان جس نے مثال قائم کی-
 
image
 
مگر حالیہ دنوں میں سوشل میڈيا پر ایک انسان کے ردعمل کے بہت چرچے ہو رہے ہیں تفصیلات کے مطابق ترکی کے علاقے عیدن میں ایک شخص کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اس کی مہنگی ترین گاڑی بری طرح متاثر ہوئی اور تباہ ہو گئی-
 
اس وقت میں جب ریسکیو والوں نے موقع پر پہنچ کر اس شخص کو اس گاڑی میں سے نکالا اور اس کی جان بچائی تو اس موقع پر اس شخص نے فوری طور پر جو سب سے پہلا کام کیا اس کام نے اسے سوشل میڈيا پر ہیرو بنا دیا-
 
اس شخص کا نام تو ظاہر نہیں ہوا مگر اس حادثے میں بتایا جا رہا ہے کہ سات سے آٹھ افراد موت کے منہ سے بال بال بچے اور جب اس شخص کو گاڑی سے نکالا گیا تو اس نے سب سے پہلے تباہ حال گاڑی میں سے جائے نماز نکالی اور جائے نماز بچھا کر اسی گاڑی کے قریب کھڑے ہو کر سب سے پہلے شکرانے کے نفل ادا کیے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اس خطرناک حادثے سے محفوظ رکھا اور اس کی جان بچا لی اس کے بعد اس نے باقی کوئی کام کیا-
 
image
 
بے شک اللہ شکر ادا کرنے والے کو پسند کرتا ہے
یہ بات تو قرآن و حدیث سے بھی ثابت ہے کہ جو شخص اللہ کا ہر حال میں شکر ادا کرتا ہے اللہ اس سے نہ صرف راضی ہوجاتا ہے بلکہ دین اور دنیا دونوں کے خزانے ایسے انسان کے لیے کھول دیتا ہے تاکہ وہ اس کی نعمتوں سے مزید مستفید ہو اور مزید شکر ادا کر سکے-
YOU MAY ALSO LIKE: