نہ بھاری لہنگے نہ تلے والی شیروانی - شادی ایسی بھی ہوتی ہے، فوج سے جڑے جوڑوں کی یادگار شادیاں

image
 
عام طور پر شادی کا خیال آتے ہی زرق برق لباس اور خوب دھوم دھام ذہن میں آنے لگتی ہے جس میں دلہن نے سرخ رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوگا اور اس کا دولہا خوابوں کے شہزادے کی طرح سنہری اچکن اور سر پر کلاہ پہنے ڈھول باجوں کے ساتھ بارات لے کر آئے گا-
 
کچھ انوکھی شادیاں جو یادگار بن گئيں
انسان کا تعلق کسی بھی پیشے سے ہو شادی کے دن کو وہ روایتی انداز میں ہی منانا پسند کرتا ہے مگر روایت سے ہٹ کر اگر آپ کا تعلق فوج سے ہو اور آپ اپنے اس پیشے کو شادی کے دن بھی نہ بھولیں اور عروسی لباس کے بجائے شادی کے موقع پر اپنی وردی پہننے کو ترجیح دیں تو یہ شادی نہ صرف یادگار ہو جائے گی بلکہ یہ جوڑے بھی دوسروں کے لیے ایک مثال بن جائيں گے- ایسے ہی پاک آرمی سے جڑے کچھ جوڑوں کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے جن میں دولہا اور دلہن دونوں کا تعلق ایک ہی شعبے سے ہے اور انہوں نے اپنی شادی کے موقع پر عام روائتی ملبوسات زیب تن کرنے کے بجائے اپنے یونیفارم کو ترجیح دی-
 
آرمی جوڑا جو ایک مثال بنا گیا
یہ جوڑا کیپٹن ثنا ناصری اور میجر حارث کا تھا جن کی شادی سال 2015 میں ہوئی اور انہوں نے اپنی شادی کے موقع پر اپنا یونیفارم پہنا ان کی تصویر دیکھ کر بے ساختہ دیکھنے والے ماشا اللہ کہنے پر مجبور ہو گئے- ان کا یہ منفرد انداز صرف ان کی شادی تک ہی نہ رہا بلکہ جب اللہ نے اس خوبصورت جوڑے کو ایک پیرے سے بیٹے سے نوازہ تب بھی انہوں نے نہ صرف خود یونیفارم میں تصویر بنوائی بلکہ اپنے بیٹے کو بھی آنے والے وقت کے لیے تیار کرنے کا اشارہ دیا- پاک آرمی کا یہ ننھا کمانڈو بھی آنے والے وقت میں اپنے ماں باپ کی طرح ایک نہ ایک دن ایسے ہی یونیفارم میں ملک کے تحفظ کا حلف اٹھائے گا-
 
image
 
میجر عقبہ ملک اور عائشہ خان
یادگار شادیوں میں سے ایک شادی میجر عقبہ ملک اور عائشہ خان کی بھی تھی جو کہ سال 2018 میں انجام پائی- میجر عقبہ کا شمار پاکستان نے واحد آرمی آفیسر کے طور پر ہوتا ہے جن کا انتخاب رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں بطور پلاٹون کمانڈر کے طور پر کیا گیا- اپنی شادی کے موقع پر ایک جانب تو عائشہ خان پری سے کم نہیں لگ رہی تھیں تو دوسری طرف میجر عقبہ بھی اپنے یونیفارم میں شہزادے لگ رہے تھے-
 
image
 
 اس جوڑے کے علاوہ بھی کچھ اور آرمی کے جوان ہیں جن کی بیویاں اگرچہ سویلین ہیں مگر وہ جب دولہا بنے تو اپنے یونیفارم میں وہ شہزادے سے کم نہیں لگ رہے تھے-
 
image
پاک فضائیہ کا جوان اپنی شادی کے موقع پر
 
image
ائیر فورس کا ایک اور جوان اپنی زندگی شروع کرتے ہوئے
 
image
پاکستان نیوی کا یونیفارم بھی شاندار ہے
 
image
پاکستان آرمی کے جوان دنیا کے بہترین ترین فوج کی نمائندگی کرنے والے
 
image
جب دولہا دلہن ایک ہی جیسے یونیفارم میں ہوں
 
پاکستان آرمی کا یہ جوڑے ایک مثال ہیں اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہماری فوج کے جوان ملک کی حفاظت کے اس سفر میں تنہا نہیں ہیں بلکہ ان کا پورا خاندان ان کے شانہ بشانہ موجود ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE: