|
|
آج کل کے دور میں لڑکیوں کی شادی والدین کے لیے ایک بڑا
مسئلہ بنا ہوا ہے اچھے رشتوں کی تلاش میں لڑکیوں کی شادی کی عمر والدین کے
گھر میں بیٹھے بیٹھے گزرتی جا رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اچھے رشتے سے کیا مراد
ہے؟ |
|
عام طور پر والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ
وہ اپنی لڑکی کے لیے ایسے لڑکے کا انتخاب کریں جو کہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو۔
اچھے کردار کا حامل ہو اور ان کی بیٹی کو ایک اچھی زندگی دے سکے-
|
اس چھوٹے سے شہر میں جہاں پر لوگ ایک دوسرے
سے واقف ہیں یہاں کے رہنے والے سکڑے والے شاہ جی کو بھی بہت اچھی طرح جانتے
ہیں جو کہ اپنے شاعرانہ انداز میں ہاتھوں میں سکڑے (دنداسہ) تھامے اسے
فروخت کرتے نظر آتے ہیں- |
|
شادی مڈل کلاس لڑکے سے کرنی چاہیے یا امیر
لڑکے سے؟ |
کچھ دنوں سے سوشل میڈيا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ بتایا گیا
کہ شادی مڈل کلاس لڑکے سے کرنی چاہیے کیونکہ مڈل کلاس لڑکے شادی کے لیے
بہترین ہوتے ہیں۔ کیونکہ ان کو باپ دادا کی طرف سے دولت نہیں ملتی جس پر وہ
انحصار کریں۔ |
|
وہ جدوجہد کرنا، زندگی کی تلخیاں اور ذمہ داریوں کو سمجھ سکتے ہیں جو ایک
اچھے باپ میں ہونی چاہیے اس کے ساتھ ساتھ وہ اعتماد اور صبر کے ساتھ اپنے
جیون ساتھی کو ایک اچھی زندگی دے سکتے ہیں- |
|
|
|
سوشل میڈيا صارفین کا
ردعمل |
اس حوالے سے سوشل میڈيا صارفین نے مختلف رائے کا اظہار
کیا ان میں سے کچھ افراد مڈل کلاس لڑکوں کے حق میں تھے جبکہ کچھ کی رائے کے
مطابق دولت انسان کی زندگی کے لیے ایک ضروری چیز ہے اس کے بغیر زندگی مشکل
ہو جاتی ہے اس وجہ سے دولت مند لڑکے کا انتخاب شادی کے لیے کر کے زندگی کو
آسان کیا جا سکتا ہے- |
|
مڈل کلاس لڑکے سے شادی
کے فوائد |
جن صارفین کی رائے کے مطابق شادی مڈل کلاس لڑکوں سے کرنی
چاہیے تو اس کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اپنی
زندگی میں مشکلات کا سامنا کیا ہوتا ہے وہ کبھی بھی یہ نہیں چاہتے کہ ان سے
جڑے لوگ ایسے کسی مسائل کا سامنا کریں کیونکہ وہ لوگ خالی جیب کے دکھ سے
واقف ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے مڈل کلاس لڑکے کی زندگی میں جب کوئی آتا ہے تو وہ
اس کی قدر کرنا ہے- |
|
تاہم مڈل کلاس سے شادی کے حق میں بولنے والے
صارفین کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر تھی زیادہ تر صارفین کی سوچ اس حوالے
سے مختلف تھی- |
|
شادی تو امیر
لڑکے سے ہی کرنی چاہیے |
زیادہ تر صارفین کا یہ کہنا تھا کہ سوشل میڈيا
پر یہ پوسٹ لگانے والی لڑکی خود کسی امیر لڑکے سے شادی کرے گی اور ابھی
لوگوں کو باتوں میں الجھا رہی ہے جبکہ کچھ افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ
ٹوئٹر کی حد تک تو مڈل کلاس لڑکے سے شادی کے لیے ہاں کی جا سکتی ہے- مگر
حقیقت میں مڈل کلاس لڑکوں کو کوئی نہیں پوچھتا ہے بلکہ رشتہ تک دینے کو
تیار نہیں ہوتے ہیں- |
|
|
|
ایک صارف کا یہ بھی کہنا تھا کہ لڑکی اور اس کے
گھر والے ایسے لڑکے کو رشتہ دینے کو ترجیح دیتے ہیں جس کے پاس مال و دولت
ہو ان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ لڑکے کا مستقبل باپ دادا کی دولت
کے بغیر کیا ہوگا- |
|
یاد رکھیں!
|
شادی کے لیے نہ تو مڈل کلاس بہترین ہوتا ہے اور
نہ ہی امیر لڑکا ایک بہترین مستقبل کی ضمانت ہوتا ہے۔ شادی کی کامیابی کے
لیے لڑکے کے ساتھ ساتھ لڑکی کا بھی برابر کردار ہوتا ہے- اس وجہ سے والدین
کو چاہیے کہ امیر داماد تلاش کرنے کے بجائے نیک داماد تلاش کریں۔ اس کے
علاوہ اپنی بیٹی کی بھی ایسی تربیت کریں کہ وہ گھر بناسکے- |