یہ تو ہم سے بھی زيادہ جگاڑ کرنے والے ہیں، صرف پاکستانی ہی نہیں انگریز بھی جگاڑيں کرتے ہیں یقین نہ آئے تو خود دیکھیں

دن اور رات جس طرح سے ایک دوسرے کے آگے پیچھے آتے رہتے ہیں اسی طرح سے زندگی میں چھوٹی بڑی مشکلات کا بھی زندگی کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے۔ ہمارے پاکستانیوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مشکل سے نکلنے کا کوئی نہ کوئی راستہ نکال لیتے ہیں۔ معاملہ کچن کی کسی ٹوٹی چیز کو جوڑنا ہو یا کسی سرکاری دفتر میں سے کسی مشکل کام کو نکلوانا ہو پاکستانی قوم ہر ہر معاملے میں کوئی نہ کوئی جگاڑ کر کے راستہ نکال ہی لیتے ہیں- یہاں تک کہ اگر گھی سیدھی انگلیوں سے نہ بھی نکلے تو انگلی ٹیڑھی بھی کر لیتے ہیں-
 
انگریز تو پاکستانیوں سے بھی زیادہ جگاڑ کے ماہر
عام طور پر ہم سب یہی سمجھتے ہیں کہ انگریز بہت اصول پسند لوگ ہیں اور وہ ناک کی سیدھ پر ہی چلتے ہیں اوراصولوں کے پابند ہوتے ہیں- مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ ہم پاکستانیوں سے بھی زيادہ بڑی جگاڑ کرنے والی قوم ہے یقین نہ آئے تو خود دیکھ لیں-
 
image
گاڑی میں موبائل کی اسکرین کو سیٹ کرنے کے لیے گٹر کھولنے کا ڈنڈہ یہ انگریز ہی لگا سکتے ہیں-
 
image
مگ کا ہینڈل ٹوٹ جائے تو ہم پھینک دیتے ہیں اور انگریز اس کی کیسے جگاڑ لگاتے ہیں دیکھیں-
 
image
مہنگی ایپل اسکرین کا اسٹینڈ نہ ہو تو صرف سستے ہینگر کا بھی استعمال کرنے والے لوگ-
 
image
یہ صرف ہم ہی نہیں جو میکڈونلڈ کے پرانے پیکث سنبھال کر رکھتے ہیں بلکہ انگریز بھی ایسا کرتے ہیں-
 
image
چھوٹے بچوں کو پوٹی ٹریننگ کروانے کی جگاڑ ملاحظہ فرمائيں-
 
image
بچوں کو فریج کھولنے سے روکنے کے لیے اگر تالا نہ ہو تو خود بھی تالا لگا سکتے ہیں-
 
امید ہے کہ یہ تمام جگاڑيں دیکھ کر آپ اس بات کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہو جائيں گے کہ انگریز ہم سے بھی زيادہ جگاڑ کرنے والی قوم ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: