|
|
بعض اوقات آپ کے پاس کسی چیز کو ناپنے کے لیے اسکیل
موجود نہیں ہوتا ہے ایسے وقت میں پرانے دور کے لوگ کسی ایسے اسکیل کو ناپنے
کے بجائے اپنے ہاتھوں کا استعمال کیا کرتے تھے- مگر حالیہ دور کی نئی نسل
ان تمام باتوں سے ناواقف ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کے
ہاتھ اس طریقے سے بنائے ہیں کہ ان کی مدد سے وہ نہ صرف چھوٹے موٹی چیزوں کی
لمبائی ناپ سکتا ہے بلکہ انتہائی آسانی سے وزن بھی کر سکتا ہے- |
|
ہاتھ کے ذریعے چیزوں کو ناپنے کے طریقے
|
کسی بھی لمبائی کو ناپنے کا طریقہ
|
آپ کے ہاتھ کی انگلیاں اور اس کی بناوٹ اللہ
تعالیٰ نے ایک خاص حساب سے بنائی ہے جس کی مدد سے بہت آسانی سے مختلف چیزوں
کو ناپا جا سکتا ہے جو کچھ اس طرح سے ہوتا ہے |
ایک انچ = شہادت کی انگلی کا پہلا پور = 2
اعشاریہ 5 سینٹی میٹر |
دو انچ = انگوٹھے کی لمبائی =5 سینٹی میٹر |
چھ انچ =انگوٹھے سے شہادت کی انگلی تک = 15 سینٹی میٹر |
نو انچ = انگوٹھے سے لے کر چھوٹی انگلی تک =23 سینٹی میٹر |
اٹھارہ انچ =کہنی سے لے کر درمیانی انگلی تک =46 سینٹی میٹر |
|
|
|
وزن ناپنے کے لیے
|
وزن ناپنے کا نظام اللہ تعالیٰ نے انسان کی ہتھیلی میں
پوشید کر رکھا ہے |
چلو بھر کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس چلو میں جو چیز آئے وہ
دو اونس کے برابر ہوتی ہے |
یہی ہتھیلی جب کھلی ہو تو اس کے اندر جو چیز ہوتی ہے وہ
تین اونس کے برابر ہوتا ہے |
پوری ایک مٹھی میں کسی چیز کو لینے کا مطلب ایک پیالی کے
برابر |
جب کہ آدھی مٹھی کا مطلب آدھی پیالی ہوتا ہے |
انگوٹھے کا ایک پور میں کسی چیز کی موجودگی کا مطلب ایک
چائے کا چمچ ہے |
دو انگلیوں کے برابر کسی چیز کا مطلب دو اونس
ہوتا ہے |
|
|
|
موبائل ایپ کے ذریعے
|
قدیم طریقے کے ساتھ ساتھ آج کے جدید دور میں
بھی کسی چیز کو ناپنے کا حل انسان کے ہاتھ میں ہی پوشیدہ ہوتا ہے اس کے لیے
پلے اسٹور پر مختلف ایپ ایسی موجود ہوتی ہیں جو کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے آسانی
سے کسی بھی چیز کی لمبائی معلوم کی جا سکتی ہے- |
|
|