وقت گزرتا جارہا ہے ۔۔۔ ہم اپنی موت کے اور زیادہ قریب
ہوتے جارہے ہیں ۔کبھی سوچا ہے جب آپ اس دنیا سے چلے جائیں گے تو وہ لوگ جو
آپ کے بہت قریب تھے جن سے آپ پیار کرتے تھے یا جو آپ سے پیار کرتے تھے آپ
کے دوست احباب سب روئیں گے شاید کچھ دن، کچھ ہفتے ، کچھ مہینے ۔۔۔۔لیکن اس
دنیا کے عارضی کاموں میں مصروف ہو کر سب بھول جائیں گے ۔ وہ لوگ جن کو بہت
گلے شکوے تھے آپ سے ۔۔۔ان کے سب شکوے ختم ہو جائیں گے ۔ وہ دنیا جس کو راضی
کرنے کے لیے ہم نے اپنی پوری زندگی برباد کر دی ۔۔۔۔وہ دنیا کبھی قبر میں
آپ کے ساتھ نہیں جاۓ گی ۔ وہ پیسہ جس کو کمانے کے لیے آپ نے اپنی پوری
زندگی گزار دی ۔۔۔۔۔وہ پیسہ بھی آپ کے ساتھ قبر میں نہیں جاۓ گا ۔ سب لوگ
آپ کو دفنانے کے بعد قبر میں اکیلا چھوڑ آئیں گے ۔ اور ہم اپنی حقیقی منزل
پر پہنچ جائیں گے ۔ ایک آذان سے شروع ہو کر نماز پر ختم ہونے والی زندگی
کتنی چھوٹی ہے نا؟؟؟؟؟ خدارا ابھی سے اپنی زندگی کے اس سفر کو خوبصورت
بنائیں جو آپ کو ایک خوبصورت انجام تک پہنچائے ۔
عجب سنگم سی ہے یہ زندگی
کچھ الجھنیں لیے ہوئے
کچھ خواہشات سے بھری
سنبھل کر رہنا اس دور زندگی میں
نا جانے کب کہاں کون چھوڑ جائے |