بغیر گیزر اور گیس کے گرم پانی کے مزے اڑائيں، سردی میں چار دن تک پانی گرم رکھنے والا ٹینک جو بڑی بچت دے

image
 
سردی کے موسم میں گرم پانی کا حصول ایک نعمت سے کم نہیں ہوتا ہے فجر کے وقت اٹھ کر نلکا کھولیں اور اس میں سے آنے والا ٹھنڈا برف پانی روح تک کو جما دیتا ہے اور آج کل کے دور میں گیس کی کمی کے سبب اور اس کے بند ہونے کے سبب گیزر بھی کام نہیں کرتا ہے- ایسے وقت میں اگر بغیر گیزر لگائے نلکے سے گرم پانی آئے تو بندہ سجدہ شکر میں ہی گر جاتا ہے-
 
بغیر گیزر پانی کو گرم رکھنے والا ٹینک
پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ درست سر پرستی نہ ملنے کے سبب ہمارے نوجوانوں کا ٹیلنٹ منفی رخ کی جانب مڑ جاتا ہے۔
 
آج ہم آپ کو پاکستان کے ایسے ہی باصلاحیت نوجوان سے ملا رہے ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے اسمارٹ شیلڈ والے ایسے واٹر ٹینک بنائے ہیں جو کہ سردی میں پانی گرم اور گرمی میں پانی کو گرم رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
 
image
 
اسمارٹ شیلڈ واٹر ٹینک
اس واٹر ٹینک کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ عام پلاسٹک کے واٹر ٹینک کے اوپر ایک خاص شیلڈ چڑھا دی جاتی ہے یہ شیلڈ انسولیٹر مٹیریل پر مشتمل ہوتی ہے جو کہ گرمی اور سردی کو ٹینک سے باہر نہیں جانے دیتے ہیں-
 
اس کی وجہ سے گرمی کے موسم میں یہ پانی کو ٹھنڈا رکھتا ہے جب کہ سردی کے موسم میں یہ پانی کو گرم رکھتا ہے اس ٹینک میں اگر ایک بار گیزر سے پانی کو گرم کر کے بھر دیا جائے تو یہ چار دن تک اس کے درجہ حرارت کو برقرار رکھتا ہے-
 
جس کی وجہ سے گیس کے استعمال کی شرح میں بھی کافی کمی ہوتی ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ اس شیلڈ کی وجہ سے پلاسٹک کے اس ٹینک کی زندگی میں بھی دگنا اضافہ ہوتا ہے اور اس کی زندگی بڑھ جاتی ہے-
 
اس ٹینک کے اندر واٹر پروف فائبر سے پلاسٹک کے ٹینک کو پوری طرح کور کر دیا جاتا ہے اور اس کے بعد اس کے اوپر المونیم لپیٹ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹینک کے اندر موجود درجہ حرارت ایک طویل وقت تک برقرار رہتا ہے-
 
image
 
 اس ٹینک میں کوئي بہت ہائی فائی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے اس وجہ سے اس کی فٹنگ بھی عام واٹر ٹینک ہی کی طرح ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت بھی عام ٹینک کے مقابلے میں بہت زيادہ نہیں ہے جبکہ اس کے ذریعے 30 فی صد تک توانائی کی بھی بچت کی جا سکتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: