اکیلا کوا اڑتا دیکھیں تو سمجھ جائیں کہ۔۔۔ موسم کی پیشن گوئی جو ہم اپنے اردگرد کی چیزوں سے بھی کر سکتے ہیں

image
 
ماضی میں جبکہ انٹرنیٹ کی سہولیات حاصل نہ تھیں اور انسانوں کے لیے یہ ممکن نہ تھا کہ وہ موسم کے حوالے سے فوری طور پر تمام پیشن گوئياں معلوم کر سکیں- اس وقت میں وہ موسم کی پیشن گوئی کے لیے بہت سارے ایسے عناصر اور چیزوں کا استعمال کیا جاتا تھا جو کہ ہمارے اردگرد ہوتی تھیں اور ہمیں موسم کے حوالے سے بتاتے تھے-
 
1: گھاس پر شبنم کے قطرے
صبح کے آغاز میں گھر سے نکل کر دیکھیں اگر باہر گھاس پر شبنم کے قطرے چمک رہے ہوں تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آج سارا دن موسم خوشگوار رہے گا اور کسی قسم کی بارش یا طوفان کی امید نہیں ہے- شبنم کے قطروں سے موسم کی پیشنگوئی سے مراد یہ ہوتی ہے کہ رات بھر آسمان پر کوئی بادل موجود نہ تھے جس کی وجہ سے زمین پر موجود پانی شبنم کے قطروں کے روپ میں گھاس پر جمع ہو گئے ہیں-
image
 
2: گائے اور گھوڑوں کی دم کی مدد سے
عام طور پر جانوروں کی موسم کو سمجھنے کی صلاحیت انسانوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے- جانوروں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی دم کے بالوں کا رخ ہوا کی طرف نہ ہو کہ وہ اڑ کر ان کے منہ کی طرف آئے اس وجہ سے یہ جانور ہوا کے رخ کی طرف کمر کر کے کھڑے ہوتے ہیں- عام طور پر مغرب کی طرف سے آنے والی ہوا کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ موسم خوشگوار رہے گا اس وجہ سے اگر یہ جانور مشرق کی طرف منہ کر کے کھڑے ہیں تو یہ خوشگوار موسم کی علامت ہوتی ہے- تاہم اگر ان جانوروں کا رخ مغرب کی طرف ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ہوا مشرق کی طرف سے چل رہی ہے جو کہ کسی قسم کی بارش اور طوفان کی علامت ہوتی ہے-
image
 
3: رات کے وقت مرغے کی بانگ
عام طور پر موسم میں ہونے والی تبدیلی جانوروں کو بے چین کر دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ویسے تو مرغا صبح کے آغاز کے ساتھ بانگ دیتا ہے لیکن اگر مرغا رات کے وقت بانگ دے تو اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ صبح کا آغاز بارش کے ساتھ ہوگا-
image
 
4: جنگلی پرندوں کی مدد سے
عام طور پر جنگلی پرندے آسمان کی بلندیوں پر پرواز کرتے ہیں لیکن اگر یہ پرندے عام حالات سے کافی نیچے پرواز کریں تو یہ اس بات کی نشانی ہوتے ہیں کہ بارش قریب ہے اس وجہ سے یہ پرندے نیچی پرواز کر رہے ہیں-
image
 
5: اکیلے کوے کی پرواز
عام طور پر کوے ایسے پرندے ہیں جو جھنڈ کی صورت میں پرواز کرتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن اگر کوئی کوے اکیلے اکیلے پرواز کرتے نظر آئيں تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ موسم خراب ہونے والا ہے-
image
 
یہ تمام ایسے عوامل ہیں جن کی بنیاد پر کسان اور دوسرے لوگ موسم کی پیشن گوئی کر کے اپنے تمام پلان اس کے مطابق بناتے-
 
YOU MAY ALSO LIKE: