صرف چند دنوں میں وزن گھٹانا اب ناممکن نہیں، لونگ دارچینی اور زیرہ کا اس خاص طریقے سے استعمال کام دکھا سکتا ہے

image
 
موٹاپا آج کل کے دور میں صرف دیکھنے والوں کو برا نہیں لگتا بلکہ یہ بات میڈیکل تحقیق سے بھی ثابت شدہ ہے کہ یہ کئی مہلک امراض کا سبب بھی بن سکتا ہے اس وجہ سے موٹے افراد کو ہر بندہ ہی وزن کم کرنے کا مشورہ دیتا نظر آتا ہے۔
 
وزن کم کرنے کا مشورہ دینا تو بہت آسان ہے مگر بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنا ایک مشکل ترین کام لگتا ہے ایسے افراد اگر ماہر غذائيت سے مشورہ کرتے ہیں تو وہ ایک بھاری فیس کے عوض ذائٹ پلان بنا کر دیتے ہیں اور ان میں سے بعض تو جم جانے کا بھی مشورہ دیتے ہیں جس کی فیس بھی جیب پر بھاری پڑتی ہے نتیجے کے طور پر لوگ ہمت ہار بیٹھتے ہیں- لیکن آج ہم آپ کو وزن کم کرنے کا ایسا نسخہ بتائيں گے جو کہ نہ صرف سستا ہوگا بلکہ اس کا حصول صرف آپ کے اپنے کچن میں سے ہو جائے گا اور جس کا استعمال بھی بہت آسان ہے-
 
لونگ، دارچینی اور زيرے کا انوکھا استعمال
لونگ، دارچینی اور زیرہ کا شمار ایسے مصالحوں میں کیا جاتا ہے جو ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اور جن کے بغیر کھانا بنانا محال ہی لگتا ہے مگر ان کو اس خاص طریقے سے استعمال کر کے وزن میں تیزی سے کمی کی جا سکتی ہے یہ یقینا آپ کے لیے ایک نیا انکشاف ہوگا-
 
image
 
طریقہ کار
50 گرام لونگ، دارچینی اور سفید زيرہ لے لیں ان تینوں اشیا کو پچاس پچاس گرام لینا ہے اس کے بعد ان کو کسی بھی خشک برتن میں بھون لیں- ان کو بھونتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کو صرف اتنا بھونیں کہ جب ان کی خوشبو آنا شروع ہو جائے زيادہ بھوننے سے ان کے اثرات ختم ہو سکتے ہیں-
 
اس کے بعد ان تینوں کو اچھی طرح گرينڈ کر کے پاؤڈر کی شکل میں تبدیل کر لیں اور ان کو کسی ہوا بند جار میں محفوظ کر لیں-
 
ایک چائے کے چمچ اس سفوف کو ایک گلاس پانی میں ابال لیں اور اس کے بعد اس قہوے کو چھان کر نہار منہ پی لیں-
 
اس قہوے کو پینے سے ایک جانب وزن تیزی سے کم ہوتا ہے بلکہ اس سے کچھ دیگر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں جو کچھ اس طرح سے ہیں-
 
image
 
معدے کی کمزوری دور ہوتی ہے
اکثر افراد کو معدے کی کمزوری کی شکایت ہوتی ہے اور ان کو بار بار کچھ کھاتے ہی دست آنے لگتے ہیں تو ایسے افراد اس قہوے کا استعمال ہر کھانے کے بعد کر سکتے ہیں یہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ معدے کو طاقت بخشتا ہے-
 
سانس کی تکلیف میں معاون
موسم کی تبدیلی کے سبب کھانسی، نزلہ زکام ہونا ایک عام سی بات ہے ایسی صورتحال میں نیم گرم اس قہوے کو دن میں ایک سے دو بار پینے سے پھیپھڑوں کا ریشہ صاف ہوتا ہے اور گلے کی سوزش ختم ہو کر کھانسی میں آرام ملتا ہے-
 
امید ہے کہ ان سستے نسخوں سے آپ اپنے بڑے مسلوں کو آرام سے حل کر سکیں گے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: