اف اس کمر درد نے اٹھنا بیٹھنا مشکل کر دیا، حمل کے دوران کمر درد کی وجوہات اور نجات کے طریقے

image
 
حمل کے نو مہینے ایسے ہوتے ہیں جو کہ اکثر خواتین کے لیے کافی مشکل ہو جاتے ہیں حمل کی ابتدا اگر متلی اور الٹی سے ہوتی ہے تو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تکالیف کمر درد اور اٹھنے بیٹھنے میں دشواری میں تبدیل ہو جاتی ہیں جس میں حاملہ عورت کو خصوصاً لیٹنے میں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے- حمل کے دوران خواتین عام طور پر70 سے 80 فی صد خواتین کو یہ شکایت ہو سکتی ہے۔
 
حمل کے دوران کمر کے درد کی وجہ
عام طور پر حمل کے نو مہینے کے عرصے میں ہر ماں کے وزن میں 10 سے 12 کلو کا اضافہ ہوتا ہے یہ وزن براہ راست ریڑھ کی ہڈی پر بوجھ ڈالتا ہے جو کہ حاملہ خواتین کے پیڑو پر دباؤ ڈالنے کا سبب بنتا ہے جس وجہ سے کمر میں درد کی شکایت ہوتی ہے-
 
حمل کے دوران درد کش ادویات
عام طور پر میڈيکل ماہرین دوران حمل زيادہ ادویات کو استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اور خاص طور پر درد کش ادویات کے استعمال سے منع کرتے ہیں کیوں کہ یہ ماں اور بچے کی نشو نما پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں- اس وجہ سے دوران حمل ہونے والے کمر درد کو ٹھیک کرنے کے لیے دردکش ادویات کے بجائے خواتین کو دوسرے ذرائع پر انحصار کرنا پڑتا ہے-
 
حمل کے دوران کمر درد سے نجات کے طریقے
حمل کی ابتدائی مدت میں بھی کچھ خواتین کو کمر درد کی شکایت ہو سکتی ہے جس کا بنیادی سبب ہارمون میں ہونے والی تبدیلی ہے جو قدرتی طور پر حاملہ خواتین کے جسم میں گنجائش پیدا کرنے کے لیے ہوتی ہے مگر اس کو کچھ تدابیر کے ذریعے روکا جا سکتا ہے-
 
image
 
باقاعدگی سے ورزش
عام طور پر اکثر خواتین کا یہ خیال ہوتا ہے کہ حمل کے دوران ورزش کرنا منع ہوتا ہے اور ایسی خواتیں زیادہ وقت لیٹے رہنے اور بیٹھے رہنے کو ترجیح دیتی ہیں مگر ایسی خواتین کی کمر اکڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے کمر میں درد ہو سکتا ہے- درحقیقت حمل میں ورزش کرنا منع نہیں ہے بلکہ ماہرین ہلکی پھلکی ورزش اور واک خصوصی طور پر تجویز کرتے ہیں تاہم ورزش کرنے سے قبل کسی ماہر سے مشورہ لے لیں اس سے جسم نرم رہے گا اور کمر میں درد کم ہوگا-
 
بیٹھنے کا انداز
حمل کے دوران غیر صحت مند انداز میں بیٹھنے سے بھی کمر میں درد ہو سکتا ہے اس وجہ سے حاملہ خواتین کو چاہیے کہ وہ آرام دہ حالت میں ٹیک لگا کر بیٹھنے کو ترجیح دیں اس کے ساتھ ساتھ جب بھی بیٹھیں پیروں کو لٹکانے کے بجائے اوپر کر لیں یا زيادہ دیر تک پائں لٹکا کر نہ بیٹھیں اس کے ساتھ ساتھ کمر کے پیچھے ٹیک لگانا بھی ضروری ہے-
 
سونے کا انداز
کمر کا یہ درد بعض اوقات غیر آرام دہ حالت میں لیٹنے کے سبب بھی ہو سکتا ہے اس وجہ سے حمل کے دوران اپنے گھٹنے کے درمیان ایک نرم تکیہ ضرور رکھ لیں تاکہ ریڑھ کی ہڈی پر پڑنے والا بوجھ تقسیم ہو جائے-
 
ریشے والی غذا کا استعمال
حمل کے دوران قبض کی شکایت بھی کمر پر دباؤ کے بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے جس کی وجہ سے کمر میں درد ہو سکتا ہے اس وجہ سے اس حالت میں ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جو قبض نہ ہونے دیں
خاص طور پر سبزيوں اور پھلوں کا استعمال ضروری ہے-
 
image
 
نرم اور گرم کی ٹکور
اگر کمر میں شدید درد ہو تو اس صورت میں گرم یا ٹھنڈی ٹکور کرنا بھی کافی مفید ثابت ہوتا ہے اس سے ایک جانب تو درد میں آرام ہوتا ہے اور دوسری طرف کمر کے اردگرد کے عضلات کو سکون ملتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: