فارغ لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں، کچھ ایسے لوگ جن کے پاس ضائع کرنے کے لئے بہت ٹائم ہوتا ہے

image
 
ویسے تو اس زمانے میں لوگوں کو کم ہی فرصت ملتی ہے مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ اپنے کاموں میں سے موقع نکال لیتے ہیں بلکہ ایسے کام بھی کر لیتے ہیں جس کو دیکھ کر لوگ واہ واہ کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ اور اس طرح سے لوگ اپنے فراغت کے پلوں کو بھی ایسا رنگ دے ڈالتے ہیں کہ لوگ ان کے پیروں پر پیر رکھ کر اپنے فراغت کے پلوں کو ایسے گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں-
 
1: بغیر قلم اٹھائے آرٹ کا نادر نمونہ
کچھ افراد کی ڈرائنگ بہت اچھی ہوتی ہے اور بے معنی تصاویر کو بھی معنی پہنانا جانتے ہیں۔ فراغت کے پلوں میں ایسے فن پارے تخلیق کیے جاسکتے یہں اگر آپ کو بھی آرٹ سے دلچسپی ہے تو ایسا کر کے دیکھ لیں-
image
 
2: فراغت میں بیکنگ کا لذیذ مشغلہ
فارغ انسان کو بھوک کچھ زيادہ ہی لگتی ہے اور کھانے پینے کے شوقین افراد اپنے طور پر بیکنگ سیکھ کر کیسے کیسے خوبصورت کیک تخلیق کرتے ہیں خود دیکھ لیں-
image
 
3: کروشیا سے سوئٹر تو سب بناتے ہیں مگر مکھیاں بنانا حیرانگی کی بات ہے
سوئٹر کروشیا کی سلائياں لے کر بناتے ہوئے تو بہت سارے لوگ دیکھے گئے ہیں مگر اس سے شہد کی 120 مکھیاں بنانا حیرت کی بات لگتی ہے مگر فارغ وقت کے لیے یہ مشغلہ برا نہیں ہے-
image
 
4: پہلے کھلونا گاڑياں جمع کرو اور پھر اس کی تصویر بناؤ
بچپن سے کھلونا گاڑياں جمع کرنا تو سب ہی کو پسند ہوتا ہے مگر اس کو اس طرح تخلیقی انداز میں پینٹنگ میں تبدیل کرنا آسان کام نہیں ہے بلکہ وقت کا ایک بہترین مصرف بھی ہو سکتا ہے-
image
 
5: ٹیچر کے نہ آنے پر وقت گزارنے کے طریقے
اسکول میں بچوں کو فارغ نہیں چھوڑنا چاہیے ورنہ وہ کچھ ایسا بھی کر سکتے ہیں-
image
 
6: دنیا کی مختصر ترین شطرنج کی بساط
دنیا میں بنائی جانے والی ہر چیز کا کوئی نہ کوئی مصرف ہوتا ہے مگر اس شطرنج کا کیا مصرف ہے جو سونے چاندی سے بنائی گئی ہے اور اس پر کوئی مہرے ہی موجود نہیں ہیں
image
 
امید ہے لوگوں کے فراغت کے یہ پل اور ان کے مشغلے دیکھ کر آپ بھی اپنی فرصت کے پلوں کو کسی تعمیری سرگرمی میں گزارنے کا سوچنے لگیں گے-
YOU MAY ALSO LIKE: