|
|
انسان کو اپنی زندگی میں بہت سارے حادثات کا سامنا کرنا
پڑ سکتا ہے ان حادثات سے تھوڑی سی ذہانت کا استعمال کر کے محفوظ رہا جا
سکتا ہے- ان حادثات سے بچنے کے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ حادثات کا سامنا
کرتے ہوئے اپنے اعصاب کو قابو میں رکھنا ضروری ہے اور اس وقت میں کیا گیا
درست فیصلہ انسان کی جان کو بچا سکتا ہے ایسی ہی کچھ تدابیر آج ہم آپ سے
شئير کریں گے- |
|
1: اگر کوئی آپ کو پیچھا
کر رہا ہو تو |
آج کل کے دنوں میں موبائل چھیننے اور سڑک پر لوٹنے کے
واقعات بہت زيادہ ہو رہے ہیں۔ ان واقعات کا سامنا کرنے کے لیے ویسے تو گھر
سے باہر نکلنے والا ہر فرد ہی تقریباً تیار ہوتا ہے مگر ایک مناسب حکمت
عملی کو اپنا کر اس سے بچا جا سکتا ہے- اگر آپ کو محسوس ہو کہ آپ کا کوئی
پیچھا کر رہا ہے اور اس کے ارادے نیک محسوس نہیں ہو رہے ہیں تو سب سے پہلے
کوشش کریں کہ کسی ایسی جگہ چلے جائيں جہاں پر رش ہو یا زيادہ افراد موجود
ہوں کیونکہ ایسے حالات میں ڈاکو حملہ کرنے کی جسارت نہیں کرے گا- لیکن اگر
اس کے باوجود بھی وہ آپ کے پیچھے آئے تو آپ کو چاہیے کہ کسی رش والی جگہ پر
پہنچ کر یکدم آگ آگ چلائيں تو لوگوں یو یہ محسوس ہوگا کہ آگ لگ گئی ہے اور
وہ آپ کو بچانے کی خاطر آپ کی طرف بڑھیں گے اور ڈاکو غائب ہو جائے گا- |
|
|
2: بجلی یا تیل کے سبب
لگنے والی آگ بجھانے کا طریقہ |
عام طور پر آگ کو دیکھ کر اس کو بجھانے کے لیے پانی کا
استعمال ہی کیا جاتا ہے مگر بجلی اور تیل کے سبب لگنے والی آگ اس حوالے سے
مختلف ہوتی ہے کہ پانی ڈالنے سے یہ آگ بجھنے کے بجائے مزيد بھڑک سکتی ہے-
اس وجہ سے اس کو بچھانے کے لیے کچھ خاص طریقے استعمال کرنے چاہیے ہیں-اس آگ
کو لگنے کی صورت میں سب سے پہلے الیکٹرک سپلائی کو بند کریں یا کوشش کریں
کہ تیل کے جانے کا راستہ بند کریں تاکہ آگ کو بھڑکنے کے لیے مزید ایندھن نہ
ملے- اس کے بعد اس آگ کو بجھانے کے لیے اس پر کوئی دھات کا ڈھکن رکھ دیں جو
آکسیجن کی سپلائی بند کر سکے اور اگر اس کے باوجود بھی وہ نہ بجھے تو اس پر
سوڈا یا نمک ڈالیں اس سے وہ بجھ جائے گی- |
|
|
3: موٹر سائيکل سے حادثے
کی صورت میں |
موٹر سائيکل سے ہونے والا حادثہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے
اسی وجہ سے یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ بائک کبھی بھی بغیر ہیلمٹ کے نہ چلائی
جائے- اس کے باوجود حادثے کی صورت میں جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے
ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں- بائک کے ہینڈل پر سے آخری وقت تک اپنی
گرفت ختم نہ ہونے دیں- اپنی کہنیوں اور گھٹنوں کو جسم کی طرف سمیٹ لیں اور
سر کو ان کے درمیان کر لیں تاکہ خطرناک چوٹ سے بچا جا سکے- خود کو ریلیکس
رکھیں اور اپنے اعصاب کو قابو میں رکھیں- |
|
|
4: گاڑی کے ایکسیڈنٹ کی صورت میں |
بائک کی طرح گاڑی سے ہونے والا ایکسیڈنٹ بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جس سے
بچنے کے لیے احتیاط سے ڈرائيونگ کرنا ضروری ہے- اس کے ساتھ ساتھ کچھ مزيد
اقدامات کر کے ایکسیڈنٹ کے باوجود بھی بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے جو کچھ
اس طرح سے ہو سکتے ہیں- گاڑی کے اسٹئرنگ کو مضبوطی سے تھامے رہیں اور اس کو
روکنے کی کوشش کریں اور رک جانے پر اپنی جگہ پر بیٹھے رہیں کیوں کہ گاڑی کا
اپنا سیفٹی سسٹم آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے- اس کے بعد گاڑی کے
رک جانے پر اس سے باہر آنے کی کوشش کریں مگر اس میں جلدی اس لیے نہ کریں
کیونکہ اکثر افراد کو اتنا نقصان ایکسیڈنٹ سے نہیں ہوتا جتنا نقصان ان کو
غلط انداز میں خود کو باہر نکالنے کی کوشش میں ہوتا ہے- آرام سے گاڑی سے
باہر نکل کر اپنی چوٹوں کا جائزہ لیں اور مدد حاصل کرنے کی کوشش کریں- |
|
|
یہ تمام اقدامات آپ کو جان لیوا خطرات سے بچنے میں مدد دے سکتے ہیں اور آپ
کو محفوظ بنا سکتے ہیں لیکن ان سب کو اختیار کرنے سے قبل اس بات کو یقینی
بنانا چاہیے کہ آپ کے اعصاب منتشر نہ ہوں اور آپ کی قوت فیصلہ بر وقت کام
کرے- |