|
|
جنوری 2023 میں کیوریس جرنل آف میڈیکل سائنس کے امریکہ
میں چھپنے والے جریدے میں 45 سالہ ایک خاتون کی کہانی شئير کی گئی- رسالے
میں اس خاتون کی شناخت کو اور تصویر کو پوشیدہ رکھا گیا ہے- |
|
یہ کہانی ان تمام افراد کے لیے خصوصی طور پر
سبق آموز ہے جو کہ سوشل میڈيا پر چھپنے والے اشتہارات کو دیکھ کر باقاعدگی
سے جڑی بوٹیوں کی بنی چائے پینے لگتے ہیں اور یہ سمجھ بیٹھتے ہیں کہ ان کی
صحت اس سے بہتر ہو جائے گی- مگر ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا بلکہ کبھی کبھار ایسا
بھی ہو جاتا ہے جیسا ان خاتون کے ساتھ ہوا- |
|
دن میں تین
بار جڑی بوٹیوں کی چائے کے ہولناک نتائج |
رسالے کے مطابق امریکہ کے ایک ہسپتال میں
ایک خاتون لائی گئيں جو کہ شدید پیٹ کے درد کی شکایت کر رہی تھیں۔ جب ڈاکٹر
نے اس خاتون کا معائنہ کیا اور بلڈ ٹیسٹ لیے تو یہ ہولناک انکشاف ہوا کہ اس
عورت کا جگر بری طرح متاثر ہے- |
|
|
|
يہ خاتون دن میں تین بار جڑی بوٹیوں سے تیار کیا گیا
ایسا قہوہ قوت مدافعت میں اضافے کے لیے استعمال کر رہی تھیں جس میں ایلو
ویرا اور جن سنگ موجود تھے جن کی زيادتی نے اس عورت کے جگر کے افعال کو
متاثر کیا- |
|
جس کے بعد تین مہینے تک اس عورت کو جگر کا علاج کروانا
پڑا اور پھر طویل علاج اور پرہیز کے بعد اس عورت کا جگر دوبارہ سے صحت مند
حالت میں آنے میں کامیاب تو ہو گیا مگر ڈاکٹر حضرات نے اس عورت کو سختی سے
اس قہوے کے استعمال سے روک دیا- |
|
ہر تیسرا شخص قہوے سے
متاثر |
جڑی بوٹیوں سے تیار شدہ ادویات اور چائے وغیرہ کے ضمنی
اثرات کے نہ ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے مگر میڈیکل ماہرین کا یہ ماننا ہے
کہ یہ بات غلط ہے کہ ان کے خطرناک ضمنی اثرات نہیں ہوتے بلکہ عدم تحقیقات
کے سبب ان کے ضمنی اثرات لوگوں کے سامنے نہیں آتے- اس وجہ سے وہ لاعلمی میں
ایسی ادویات اور قہوے استعمال کر کے اپنی صحت کو شدید خطرات سے دو چار کر
دیتے ہیں- |
|
سال 2005 میں کیے گئے سروے کے مطابق ایلو ویرا کا منہ کے
راستے استعمال اس حد تک خطرناک ہوتا ہے جس سے ہر تیسری عورت متاثر ہوتی ہے
اور اس کی جلد کی رنگت زرد پڑنی شروع ہو جاتی ہے یا پھر ان کو پیٹ درد کی
بھی شکایت ہو جاتی ہے- |
|
|
|
اس موقع پر میڈیکل ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا
کہ ایسے تمام سپلیمنٹ کے استعمال سے قبل اس کے ضمنی اثرات کے بارے میں
جاننا ضروری ہے- |