ایک معمولی سی پھپھوندی اتنی خطرناک، جانیں کیسے دیوار پر لگی پھپھوندی نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا

image
 
آپ کے گھر کی دیواروں پر لگی پھپھوندی کسی کی جان بھی لے سکتی ہے بظاہر سننے میں یہ ایک ناقابل یقین بات لگ رہی ہے مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ پھپھوندی کے سبب کسی کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے-
 
پھپھوندی نے موت کے منہ تک پہنچا دیا
یہ کہانی امریکہ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ کرسٹین چلڈر کی ہے جو اپنی بیوی کینڈرہ ایلیٹ کے ساتھ جس گھر میں اپنے دو بچوں اور کینڈرہ کی ماں کے ساتھ مقیم تھا اس گھر کو گزشتہ سال ہونے والی بارشوں کے طوفان نے بہت متاثر کیا تھا- دیواروں پر بارش اور سیلاب کے پانی سے ایسی نمی پیدا کر دی تھی جس میں پھپھوندی لگ گئی تھی-
 
پھپھوندی مختلف اقسام کے پودے ہوتے ہیں جن کو فنجائی کہا جاتا ہے یہ پودے عام طور پر نم جگہوں پر خودرو اگ جاتے ہیں ان میں سے بعض شدید زہریلے ہوتے ہیں-
 
image
 
ایسے ہی کچھ پودے کرسٹین چلڈر کی گھر کی دیواروں پر بھی ماہ ستمبر سے اگ گئے تھے ان کے مالک مکان نے اس حوالے سے متعلقہ شعبے اور ریڈ کراس کی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے بجائے چلڈر کے خاندان والوں کو اسی متاثرہ گھر میں رہنے پر مجبور کیا- یہاں تک کہ یہ خاندان پورا گھر چھوڑ کر صرف لاونچ تک محدود ہو گیا تھا-
 
چلڈر ان پودوں سے دمہ کے مرض کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہا تھا اور اس وجہ سے کئی بار ہسپتال تک جا چکا تھا-
 
آخری جان لیوا حملہ
24 دسمبر کو ایک بار پھر چلڈر کی حالت بگڑنے لگی اور اس کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ان کی بیوی ان کو لے کر ان کے والدین کے گھر میں شفٹ ہوگئی- مگر اس کی حالت سنبھلنے کے بجائے مزید بگڑتی چلی گئی لہذا اس کو فوری طور پر ہسپتال میں ایمرجنسی مین شفٹ کر دیا گیا-
 
جہاں پر چلڈر کو دل کا دورہ پڑا اور ان کا انتقال ہو گیا ڈاکٹروں نے ایک گھنٹے تک ان کو زندگی کی طرف واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے-
 
image
 
مالک مکان کی ایک اور زيادتی
اس معاملے کا ایک اور افسوسنا ک پہلو یہ ہے کہ ابھی چلڈر کی میت ہسپتال میں ہی تھی تو ان کے مالک مکان نے ان کو مکان خالی کرنے کا نوٹس دے دیا اور چلڈر کی آخری رسومات کے ساتھ ساتھ کینڈرہ اپنی ماں اور دو بچوں کے ساتھ سر چھپانے کی جگہ ڈھونڈنے پر مجبور ہو گئی-
 
پھپھوندی سے بچنے کی کوشش
چلڈر کی موت جو کہ ایک عام سی گھروں میں موجود پھپھوندی کی وجہ سے ہوئی ان تمام لوگوں کے لیے ایک خطرے کا الارم ہے جو کہ سانس کی بیماری میں مبتلا ہیں اور ان کے گھر میں پھپھوندی موجود ہے تو ایسے افراد کو چاہیے کہ اپنے گھر کی در و دیوار کو خشک رکھنے کی کوشش کریں -اور اگر کہیں پھپھوندی لگتے ہوئے دیکھیں تو فوری طور پر اس کے اسباب کے تدارک کے ساتھ اس کو صاف کرنے کی کوشش کریں-
 
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: