ﷲ کریم کی خوشنودی

ڈی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کاہنہ
دنیا میں بہت ہی کم لوگ ایسے رہ گئے ہیں جن کے بارے میں لکھنا اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ انسانیت کی بھلائی کا کام کر رہے ہیں ۔ان میں ایک اہم شخصیت جو کہ انسانیت کی صحت پر کام کر رہی ہے آج انکے بارے میں چند الفاظ لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں اس شخصیت کا نام ہے ڈاکٹر عبدالباری خان جن کی پیدائش ایک متوسط گھرانے میں ہوئی اور ان کے والد نے ان کے لیے خواب دیکھا کہ وہ انسانیت کی خدمت کریں ،ڈاکٹر عبدالباری نے بائیس سال قبل انسانیت کی خدمت پر کام شروع کیا تب وہ اکیلے تھے اور بار بار اﷲ پاک کی ذات سے مدد مانگتے رہے ،جو کام ڈاکٹر عبدالباری خا ں صاحب نے شروع کیا اس کے لیے لوگوں کے دلوں میں محبت اور مدد کا جذبہ جگایا انسانیت کاسفرکراچی سے شروع ہوا اور پھر سندھ سے چلتا ہوا پنجاب اور کے پی کے تک پھیلا اور اب بلوچستان کی عوام کا جو انسانیت پہ حق ہے اس پر ڈاکٹر عبدالباری کا کہناہے کہ کام وہ جو شخصیت کی وجہ سے نہیں ہو وہی چلتا ہے اس کے بارے میں پلاننگ شروع ہو چکی ہے اس پر ڈاکٹر عبدالباری کا کہنا ہے کہ کام وہ جو شخصیت کی وجہ سے نہیں وہی چلتا ہے،اس لیے بہت کم لوگ جانتے ہے کہ ڈاکٹر عبدالباری انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے بانی ہے ۔انڈس ایک ایسا نیٹ ورک ہے جس کا تصور ہے،(۱)اﷲ کریم کی خوشنودی حاصل کرنے لیے صحت عامہ کی بہترین سہولیات بلا معاوضہ اور سب کے لیے،اور اس ادارے کا نصب و العین بہترین ،مکمل انسان دوست ،بلامعاوضہ نظام کی تخلیق جسکی ہو بہو تشکیل کی جا سکے ،(۲)زکوۃ اور عطیات کی وساطت اور وقت کے مثال اسلامی نظرئیے کے تحت ایل غیر منافع بخش ادارے کے طور پر خلق خدا کی خدمت کرنا (۳)ملکی قوانین اور شر یعت کے مطابق تمام انتظامی شعبوں میں اخلاقی اقدار کی پاسداری کو اولیت دینا ،(۴)ادارے میں کسی بھی حثیت میں کام کرنے والے تمام ملازمین اور رفقا ء کی روحانی اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے وسائل اور فضا کا اہتمام کرتے رہنا (۵)معیاری تعلیم اور تحقیق کے ذریعے استعدار کی مسلسل برھوتری ،یہ تمام تصور اور نصب العین کو لے کر خدمت خلق کر سکتے ہیں یہ ڈاکٹر عبدالباری خان کے ویژن کو اجاگر کرنے کہ لیے لکھا گیا،راقم کو جب ان فرشتہ انسان کے ہمراہ کچھ پل گزارنے کا موقع ملا تو محسوس ہوا یہ زندگی کا ایک حسین راستہ ہے جس پر چل کا دنیا و آخرت دونوں میں بندہ سرخرو ہو جائے گا ،ڈاکٹر عبدالباری صاحب نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ،انڈس ہسپتال کو کون چلارہا ہے:سربراہ انڈس ہسپتال نے حقیقت بتادی،کہ انڈس ہسپتال کو اﷲ چلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سٹاف ممبران کو کہوں گا کہ بڑے خواب دیکھیں، انڈس ہسپتال جب بنا رہے تھے تو کسی نے کہا چند دن کے بعد بند ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ انڈس ہسپتال کا شروعاتی بجٹ کروڑوں جبکہ اب سالانہ اربوں روپے کا بجٹ ہے۔ڈاکٹر عبدالباری خان نے مزید کہا کہ میں میرے والدین کی دعا سے آج اس مقام پر پہنچا ہوں۔ ڈاکٹر عبدالباری خان ایک پاکستانی امراض قلب کے ماہر اور انسان دوست ہیں۔ وہ انڈس اسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کے بانی اور موجودہ صدر ہیں۔ڈاکٹر خان 1961 میں کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ڈاؤ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا ہے،پاکستان میں اگر مسیحاوں کی فہرست مرتب کی جائے تو ممکن ہے کہ ڈاکٹرعبدالباری ( بانی آل انڈس ہسپتال)کا نام سر فہرست ملے۔اہل علم اور شعور رکھنے والی تمام شخصیات ڈاکٹر عبدالباری کے بارے جانتے ضرور ہوں گے۔راقم نے انڈس مینجمنٹ کے بانی ڈاکٹر عبدالباری کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور راقم نے ایسے فرشتہ صفت انسان کے لئے دعا ء مانگی اور خود سے عہد کیا کہ انڈس کا حصہ بن کر جیسے بانی انڈس دکھی انسانیت کے لئے دن رات محنت کر رہے ہے انشا اﷲ ء راقم بھی محنت کرئے گا،اور ایک اچھی ٹیم کا حصہ بنے گا۔اختتام پر ڈھیڑوں دعائیں آپ اور اآپکی ٹیم کے لئے ا تعالیٰ آپکو اورآپکے اہل وعیال کو دنیا کی تمام خوشیوں سے نوازے کوئی بھی غم آپکو چھو کر بھی نہ گزرے۔آمین

Rizwan Sarwar
About the Author: Rizwan Sarwar Read More Articles by Rizwan Sarwar: 3 Articles with 1768 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.