سردی سے بچنے کے لیے قالین بچھانے لگے ہیں تو ان پانچ باتوں کا خیال کر کے خود کو بڑی مشکل سے بچائيں

image
 
سردی کے موسم میں ٹائلوں والا فرش یا بغیر قالین کے فرش سردی کی شدت میں مزید اضافے کا سبب بن جاتا ہے- اس وجہ سے عام طور پر اکثر گھروں میں سردی کے آغاز کے ساتھ ہی قالین بچھا دی جاتی ہیں. اکثر گھروں میں گرمی کے موسم میں قالین لپیٹ کر سنبھال دیے جاتے ہیں جبکہ سردیوں میں جب قالین دوبارہ سے بچھائے جاتے ہیں تو ان کی سلوٹیں اور اس میں نمی کی بو رچ بس جاتی ہے جو گھر کی فضا کو خراب کرتے ہیں-
 
قالین کی سلوٹیں دور کرنے کا طریقہ
قالین کے رول کھولنے کے بعد ان کے سلوٹیں دور کرنا بھی ایک مشکل کام ہوتا ہے اس کو کھولنے کے لیے سب سے پہلے قالین کو بچھا دیں اور اس کے بعد اس کے اوپر گیلا پونچھا لگا لیں۔
 
اس کے بعد کوئی بھی گول ڈبہ بڑے سائز کا یا رولر لے لیں اور اس کو قالین کے سرے سے شروع کر کے آخر تک پھیرتے جائيں تین سے چار بار اس کو پھیرنے سے قالین کی سلوٹیں ختم ہو جائیں گی-
 
image
 
قالین کی بو ختم کرنے کا طریقہ
قالین کی بو کو ختم کرنا اگرچہ کافی مشکل لگتا ہے مگر اس کو دور کرنا بہت ہی آسان ہوتا ہے اس کے لیے سفید سرکہ لے لیں اور اس کو کسی اسپرے والی بوتل میں ڈال لیں- اس کے بعد اس سرکے کو قالین کے اوپر اچھی طرح اسپرے کریں اور مکمل طور پر سوکھنے دیں جب قالین اچھی طرح سوکھ جائے گا تو قالین کی بو خود بخود ختم ہو جائے گی-
 
قالین پر سے دھبے صاف کرنے کے طریقے
قالین پر کسی بھی قسم کے دھبے دیکھنے میں بہت برے لگتے ہیں تو اس کے لیے گرم پانی میں ہم وزن سرکہ ملا لیں اور اس کے بعد اس دھبے پر لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد اس کو ٹشو پیپر سے رگڑ کر صاف کر لیں دھبے خود بخود صاف ہو جائیں گے-
 
قالین پر چپکی ببل صاف کرنے کا طریقہ
اس کے لیے آئس کیوب لے لیں اور اس کو چپکی ہوئی ببل گم پر اچھی طرح رگڑیں یہاں تک کہ ببل گم کڑک ہو جائے اس کے بعد چھری کی مدد سے اس کو کھرچ کر اتار لیں-
 
image
 
قالین کو گھر پر دھونے کا طریقہ
قالین کی اچھی طرح سے صفائی کے لیے اس کو دھونے سے قبل سرف، بیکنگ سوڈہ اور سرکہ کا آمیزہ تیار کریں اور اس سے قالین کو دھوئيں اس سے قالین اچھی طرح سے گھر میں بھی صاف کیا جا سکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: