یہ اتفاق ہے یا کچھ اور... ایک ہی دن پیدائش اور ایک ہی جیسی موت، دنیا کے کچھ حیرت انگیز واقعات

image
 
دنیا میں آئے دن ایسے اتفاقات پیش آتے ہیں جن کو دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ایسے واقعات پر لوگ دو گروہوں میں تقسیم ہوجاتے ہیں، کچھ لوگ ایسے اتفاق کو محض عام بات کہہ کر گزر جاتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس اتفاق سے جڑے واقعات کی ترتیب دیکھنے کے بعد نتیجہ اخذ کرتے ہیں۔ آج ہم نے اسی طرح کے حیرت انگیز اتفاقات کی فہرست بنائی ہے جن کو پڑھ کر آپ بھی ششدہ رہ جائیں گے۔
 
برطانوی اداکار کی کتاب کی تلاش
مشہور برطانوی اداکار اینتھونی ہاپکنز کو ستر کی دہائی میں ایک فلم کی آفر ہوئی جو ایک کتاب سے ماخوذ تھی۔ اس کتاب کی تلاش میں برطانوی اداکار نے کافی تگ و دو کی لیکن وہ کسی بھی لائبریری میں دستیاب نہ تھی۔ ایک دن لندن کی ٹرین میں سفر کرتے ہوئے انھیں وہی کتاب ساتھ والی سیٹ پر ملی۔ نہ صرف کتاب مل گئی بلکہ اس کتاب پر مصنف کے دستخط بھی موجود تھے۔
image
 
اپنے کہے گئے الفاظ پر توجہ دیں
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والا انچاس سالہ ماہر فلکیات ڈانئیل ڈو ٹواٹ ایک لیکچر کے دوران موت کے حوالے سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موت کہیں بھی کسی بھی وقت آسکتی ہے۔ لیکچر کے بعد انہوں نے پودینے سے بنی ٹافی اپنے منہ میں ڈالی جو یکدم انکی سانس کی نالی میں اٹک گئی اور وہیں انکی موت واقع ہوگئی۔
image
 
ساتھ پیدائش کے بعد موت کو بھی ایک ہی دن گلے لگا لیا
سال 2002 میں ایک آدمی کا ٹرک حادثے کے دوران انتقال ہوگیا۔ فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے اس آدمی کے ساتھ ہائی وے نمبر 8 پر حادثہ پیش آیا جب وہ بائیک کے ذریعے کراس کر رہا تھا۔ تقریبا 2 گھنٹے بعد، اسکے جڑواں بھائی کا بھی اسی انداز میں اسی روڈ پر ٹرک حادثے کے نتیجے میں انتقال ہوگیا۔ دونوں کے حادثے کی جگہ کے درمیان صرف ڈیڑھ کلو میٹر کا فرق تھا۔
image
 
نپولین بمقابلہ ہٹلر
یہ بھی ایک اتفاق ہے کہ نپولین اور ہٹلر کی پیدائش کے درمیان 129 سال کا فرق ہے۔ یہ دونوں 129 سال کے فرق سے اقتدار میں آئے اور روس پر جنگ کا اعلان کردیا۔ دونوں کی شکست کے درمیان بھی 129 سال کا فرق ہی ہے۔
image
 
جڑواں بچوں سے جڑے اتفاق
ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست اوہیو میں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کو کسی سبب سے پیدائش کے فورا بعد الگ کردیا گیا۔ ان دونوں کا نام اتفاق سے جیمس رکھا گیا، دونوں ہی پولیس افسر بنے اور دونوں کی بیویوں کے نام لنڈا تھے۔ کچھ عرصے بعد ان دونوں کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور تب دونوں نے بیٹوں کا نام جیمس ایلان رکھا ۔ طلاق کے بعد دونوں نے دوبارہ شادی کی تو ان لڑکیوں کا نام بییٹی تھا جنکے پاس ٹوائے نامی پالتو کتے تھے۔
image
 
ہوور ڈیم کے متاثرین
دنیا کے سب سے بڑے ڈیموں میں سے ایک امریکہ کا ہوور ڈیم ہے۔ اسکی تعمیر کے دوران جے جی ٹائرنی کا انتقال 20 دسمبر 1922 کو ہوا تھا۔ اس ڈیم کے مکمل ہونے کے دوران جس آخری شخص کا انتقال ہوا اس نے بھی 20 دسمبر کا دن چنا اور اتفاق سے وہ جے جی ٹائرنی کا بیٹا تھا۔
image
 
دا سمپسن اور ڈانلڈ ٹرمپ
 سال 1987 میں شروع ہونے والے دا سمپسن نامی کارٹون نے امریکہ میں کافی شہرت حاصل کی۔ اس کارٹون سیریز میں سال 2000 کی ایک قسط میں ڈانلڈ ٹرمپ کو صدر بنتے دکھایا گیا تھا اور یہ پیشن گوئی سال 2017 میں پوری ہوئی۔ اسکے علاوہ بھی اس کارٹون سیریز میں کئی ایسے واقعات دکھائے گئے جو بعد میں وقوع پذیر ہوئے جیسے اسمارٹ گھڑیوں کا استعمال، روبوٹ لائبریرین اور ایبولا وائرس کا پھیلاؤ۔
image
 
کیا آپ کے ساتھ ایسا کوئی اتفاق ہوا ہے یا آپ نے کسی ایسے واقعے کا مشاہدہ کیا ہے؟ ہمیں کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: