میرے ساتھ ہی یہ کیوں ہوتا ہے۔۔ وہ بدقسمت لمحے جب آپ خود سے سوال پر مجبور ہوجائیں؟

کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اس کی زندگی میں برے دن آئیں لیکن کوئی بھی ان دنوں سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ چاہے یہ برے دن یا لمحات آپ کی اپنی کسی غلطی کی وجہ سے آئیں اور یا پھر قسمت کا کھیل ہوں آپ کو ان کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے- چند لوگوں نے اپنے بدقسمت لمحات کی تصاویر شئیر کیں جو آپ کے لیے سبق بھی ثابت ہوسکتی ہیں اور ہنسی کا سبب بھی بن سکتی ہیں-
 
image
وہ خاتون جنہوں نے شہد کی مکھیوں کا کاروبار شروع کیا اور آغاز میں ہی منافع مل گیا- یقیناً ڈنک مارنا تو اس کاروبار کی رسم ہے-
 
image
اگر پرنٹر کا ٹونر پھٹ جائے تو کچھ ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے جبکہ قدموں کے نشانات سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پرنٹر صارف وارادات کے وقت کہاں کھڑا تھا؟
 
image
آفس کولیگ کی شرارت جس نے اپنے کولیگ کے دستانے میں پرنٹر کی سیاہی ڈال دی- اب اس کولیگ کو ایک ہفتے سے زیادہ ان نشانات کے ساتھ ہی آفس آنا پڑے گا-
 
image
پہلی بار سسرال جانے والے داماد کے چشمے کا حال جس کے شیشے کو سسرال والوں کے پالتو کتے نے چکنا چور کردیا- کتا شاید ناواقف یہ تھا کہ یہ شخص اب اس گھر کا داماد ہے-
 
image
جب آپ کام پر جانے کے لیے گاڑی کا دروازہ کھولیں اور اس دوران آپ کا انگھوٹھا دروازے میں آجائے- یقیناً یہ نشانات آپ کو سارا دن یہ حادثہ بھولنے نہیں دیں گے-
 
image
کام پر جاتے ہوئے گاڑی کا ٹائر پھٹ جائے اور آپ کو خیال آئے کہ کوئی مسئلہ نہیں، میرے پاس تو اسپیئر ہے۔ لیکن جب اسپئیر وہیل بھی پنکچر نظر آئے تو اس وقت آپ کے پاس اپنے بال نوچنے کے علاوہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں-
 
image
کیا آپ ڈلیوری بوائے سے پوچھ سکیں گے کہ اتنا زبردست پیزا کس نے تیار کیا؟
 
image
خودکار سیڑھیوں پور فلپ فلاپ پہن کر چڑھنا کیا واقعی غلطی ہوسکتی ہے؟
YOU MAY ALSO LIKE: