افُ چوروں نے پورے گھر کا صفایا کردیا٬ گھر میں قیمتی سامان چھپانے کے لیے سب سے بدترین اور بہترین جگہیں کونسی ہیں؟

image
 
جب تک دنیا موجود ہے اور لوگ آباد ہیں، چوری بھی ہوتی رہی گی۔ ہزاروں سال پہلے، کھانا چوری ہو جاتا تھا اور یہ ایسی چیز تھی جسے بعض اوقات چھپانے کی ضرورت ہوتی تھی۔ لیکن آج، ذاتی معلومات سے لے کر بٹوے، سیل فون سے لیپ ٹاپ تک، یا کوئی بھی چیز چوری ہو سکتی ہے جس کی قیمت چاہے کم سے کم ہی کیوں نہ ہو۔
 
سب سے بڑا خوف
سب سے بڑی پریشانیوں میں سے لوگوں کو ایک یہ خوف ہے کہ کوئی ان کے گھر میں گھس کر ذاتی سامان چوری کر سکتا ہے۔ چوری کے علاوہ، انہیں جو ایک حقیقی جھنجھلاہٹ مزید ہے، وہ یہ ہے کہ چوری کی واردات کے بعد آپ کو اپنے ہی گھر میں بے بسی کا احساس بہت زیادہ ہونے لگتا ہے۔
 
چوروں کا جینا مشکل کر دیں
اگر، بدقسمتی سے، کوئی آپ کے گھر میں داخل ہو بھی جاتا ہے، تو چوروں کو مشکل پیش آنی چاہیے۔ دوسرے الفاظ میں، کوئی بھی قیمتی سامان کھلے میں نہ چھوڑیں جہاں وہ آسانی سے پہنچ جائیں، ورنہ چور 10 منٹ میں پورے گھر کو صاف کر سکتے ہیں اور شکریہ کا نوٹ چھوڑ سکتے ہیں۔
 
image
سامان چھپانے کے بدترین اور بہترین مقامات
سب سے پہلے آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ کونسے مقامات پر اپنا قیمی سامان چھپانا مناسب نہیں ہے اور چور سب سے پہلے اسی جگہ کی تلاشی لیتے ہیں- اس کے علاوہ آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے گھر کے کس مقام پر چیز رکھنا اسے محفوظ بنا سکتا ہے- مندرجہ ذیل میں موجود ہر پوائنٹ میں دونوں طرح کے مقامات کا تفصیل سے ذکر موجود ہے-
 
بیڈ کے گدے کے نیچے چھپانا
یہ ایک پرانا طریقہ ہے اور لوگ آج 21ویں صدی میں بھی استعمال کرتے ہیں لیکن اب چور بھی اس جگہ کو سمجھ چکے ہیں- اس سے بہتر یہ ہے کہ گدے کے کور یا غلاف میں نیچے کی جانب ایک چھوٹی سی جگہ بنائی جائے اور اس میں قیمتی سامان رکھا جائے- یہ طریقہ پھر بھی کسی حد تک آپ کو محفوظ رکھ سکتا ہے-
image
 
فریج میں رکھنا
یہ کوئی مذاق نہیں ہے، بہت سے لوگ ایسے ہیں جو پیسے حتیٰ کہ زیورات بھی ایئر ٹائٹ جار میں رکھتے ہیں اور اس جار کو فریج میں رکھتے ہیں۔ یہ رواج اتنا وسیع ہے کہ تقریباً تمام چور اب اسے واقف ہوچکے ہیں۔ لیکن اگر آپ پیسے یا قیمتی اشیا کو فریزر میں رکھتے ہیں تو بہتر ہے کہ ہر چیز کو کسی ڈبے یا منجمد کھانے کے تھیلے میں رکھیں۔ جب چور مچھلی کا ڈبہ دیکھے گا تو شاید ہی وہ اندازہ کرپائے گا کہ اس کے اندر کوئی قیمتی چیز ہے۔
image
 
بیڈروم میں
چور سب سے پہلے قیمتی سامان کہاں تلاش کرتا ہے؟ سونے کے کمرے میں، یقیناً، جہاں زیورات، بٹوے، ڈیزائنر کپڑے اور یہاں تک کہ سیف بھی عام طور پر واقع ہوتے ہیں۔ اس کمرے میں جتنی کم قیمتی چیزیں ہوں، اتنا ہی بہتر ہے۔ ایک گھر میں آپ کے خیال سے کہیں زیادہ چھپنے کی جگہیں ہیں۔ فرش میں بنے چھوٹے سے خانے سے لے کر چھوٹے فرش لیمپ تک کئی مقامات بہتر رہ سکتے ہیں-
image
 
بچوں کا کمرہ
کچھ عرصہ پہلے، بچوں کا کمرہ قیمتی سامان چھپانے کے لیے ایک محفوظ جگہ ہوا کرتی تھی۔ آج کل کے بچوں کے پاس الیکٹرانکس، کنسولز، ڈیزائنر کپڑے اور ایسی اشیاء ہیں جو چوروں کے لیے اتنی پرکشش ہیں کہ وہ انہیں ڈھونڈنے میں کافی وقت صرف کرتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ اس کمرے میں قیمتی اشیاﺀ نہ رکھی جائیں کیونکہ اس طرح نہ صرف یہ چوروں سے محفوظ رہیں گی بلکہ بچوں کی نظر میں بھی نہیں آئیں گی-
image
 
ڈریسر کی درازوں میں
آپ سوچتے ہیں کون سوچے گا کہ موزوں اور بنیان کے درمیان بھاری رقم ہوسکتی ہے؟ لیکن آپ یہ بھی تو سوچیں کہ جب چور اس دراز کو الٹے گا تو اسے کیا یہ رقم نظر نہیں آئے گی- ایک بہتر متبادل یہ ہے کہ دراز میں صرف چند کپڑے اوپر اوپر تہہ کر کے رکھیں اور اسی نیچے مزید ایک خفیہ خانہ بنائیں اور رقم کو اس کے اندر محفوظ رکھیں۔ چور اب بھی اسے ڈھونڈ سکتے ہیں، لیکن اس میں زیادہ مشکل پیش آسکتی ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: