دنیا کا امیر ترین شخص تو کرتا ہے مگر آپ یہ مت کریں، صبح جاگتے ہی موبائل فون پر یہ کام کرنا سخت خطرناک قرار

image
 
آپ صبح جاگتے ہی آنکھیں کھولنے کے بعد پہلا کام کیا کرتے ہیں یہ سوال اگر آج کل کے دور میں آپ کسی سے پوچھیں تو نوے فی صد لوگوں کا جواب یہی ہوگا کہ وہ سب سے پہلے اپنا موبائل فون چیک کرتے ہیں اور یہ چیک کرتے ہیں کہ ان کے سونے کے دوران دنیا میں کیا کیا تبدیلیاں واقع ہو چکی ہیں-
 
یہاں تک کہ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شمار ہونے والے ایلون مسک سے جب ایک انٹرویو میں یہ سوال کیا گیا کہ وہ صبح اٹھتے ہی پہلا کام کیا کرتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ صبح جاگتے ہی سب سے پہلے اپنا فون چیک کرتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کا یہ عمل ان کی صحت کو خطرات سے بھی دوچار کر سکتے ہیں-
 
صبح جاگتے ہی موبائل فون دیکھنے کے دماغ پر اثرات
صبح جاگتے ہی موبائل فون کو ہاتھ میں لے کر میچی ہوئی آنکھوں کے ساتھ اسکرین کو اسکرول کرنے کے صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں ان کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
image
 
دماغ کو زبردستی کا جھٹکا
صبح جب انسان جاگتا ہے تو اس کے جسم کے تمام اعضا بشمول دماغ آہستہ آہستہ اپنا کام شروع کرتا ہے لیکن جب انسان ہاتھ میں موبائل فون لیتا ہے تو اس کے دماغ کو فوری طور پر کام شروع کرنا پڑتا ہے-
دماغ کو لگنے والا یہ جھٹکا اس پر برے اثرات مرتب کر سکتا ہے جس سے اس کی کارکردگی بھی متاثر ہو سکتی ہے-
 
ذہنی دباؤ کا شکار
انسان جب نیند سے جاگتا ہے تو اس کے دماغ خوابیدگی کے عالم میں ہوتا ہے یہ ایسی حالت ہوتی ہے جب کہ دماغ کسی قسم کے فیصلے کرنے کی حالت میں نہیں ہوتا ہے لیکن جب اس کے سامنے موبائل فون آئےا تو وہ شدید نوعیت کے دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر افراد بے چینی اور ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں-
 
بری خبروں کے اثرات
جیسے کہ آج کل کے زمانے میں دنیا میں ہر وقت کچھ نہ کچھ برے حادثات اور واقعات ہو رہے ہیں لیکن جب صبح کے آغاز کے ساتھ ہی انسان کا سامنا ایسی بری خبروں سے ہوتا ہے تو اس کا اثر اس کے پورے دن پر طاری رہتا ہے- جس کی وجہ سے انسان کا موڈ صبح کے آغاز کے ساتھ ہی بوجھل ہو جاتا ہے اور سارا دن انسان اسی کیفیت کا شکار رہتا ہے-
 
image
 
کام سے پہلے کام کا دباؤ
آج کل کے نفسا نفسی کے عالم میں انسان پر اس کے کام اس کی نوکری کا بہت دباؤ ہوتا ہے لیکن اس دباؤ کا آغاز اس کے کام پر جانے کے بعد ہوتا ہے لیکن جو افراد صبح جاگتے ہی اپنا موبائل فون چیک کرتے ہیں وہ کام کی جگہ پر جانے سے قبل ہی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں جو ان کے سارے دن کو بوجھل کر دیتا ہے-
 
صبح جاگتے ہی کیا کرنا چاہیے
اب سوال یہ ہے کہ اگر ہم خود کو صبح تروتازہ رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کیا کرنا چاہیے تو ماہرین کی رائے کے مطابق صبح جاگنے کے بعد سب سے پہلے اپنے دماغ کو قدرتی طور پر بیدار ہونے کا موقع فراہم کرنا چاہیے- اس کے بعد جسم کو ایکٹو کرنے کے لیے ہلکی پھلکی ورزش ضرور کرنی چاہیے۔
 
اس کے بعد صبح موبائل فون کو دیکھنے کے بجائے اپنے پورے دن کے کاموں کی پلاننگ کریں تاکہ آپ ٹارگٹ کے مطابق کام کر سکیں- تاہم اسکرین کے استعمال کی عادت کو ختم کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ رات کو سونے سے قبل اپنے فون کو ائيرپلین موڈ میں لگا دیں اور جب آپ صبح پوری طرح تیار ہو جائيں تو اپنے فون کو ایکٹو موڈ میں لگائيں- یا پھر فون کو سونے سے قبل کسی اور کمرے میں رکھ دیا کریں تاکہ فون آپ سے دور رہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: