درخت کے تنے تلے انسانی پیر کی انگلی، برطانیہ کے جنگلات کے ایسے خوفناک مناظر جن کی حقیقت جان کر آپ بھی حیران رہ جائيں

image
 
جنگل ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں پر انسان کا گزر کم ہی ہوتا ہے پودوں اور دوسری حشرات کی رہائش گاہ جنگل عام طور پر انسانوں کے لیے ایک راز کی طرح ہوتے ہیں جہاں پر دن کے اجالے میں بھی جاتے ہوئے خوف کی فضا ان کو محسوس ہوتی ہے- ایسے میں کسی درخت کے تنے میں سے مردہ انسان کے پیروں یا ہاتھوں کی انگلیاں جھانک رہی ہوں تو منہ سے بے ساختہ چیخ سی نکل جاتی ہے-
 
انسانی انگلیوں والے جنگلات
یہ جنگلات شمالی امریکہ، برطانیہ اور آئرلینڈ میں پائے جاتے ہیں جہاں پر ایک خاص کا فنگس مشروم کی صورت میں پایا جاتا ہے جو کہ درختوں پر اگتا ہے- یہ فنگس جو مشروم کی صورت میں اگتے ہیں ان کی شکل انسانی ہاتھ اور پیر کی انگلیوں سے مشابہت رکھتے ہیں- یہ انگلیاں وقت کے ساتھ ساتھ بالکل انسانی ہاتھ یا پیر کی شکل اختیار کر لیتی ہیں اور ان کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے زومبی کے پیر یا ہاتھ ہیں اور جن کی رنگت سیاہی مائل گرے رنگ کی ہوتی ہے اور ان کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی مردہ انسان کے ہاتھ یا پیر ہیں-
 
image
 
ڈيڈ مین فنگرز مشروم
کھمبیاں جن کو جنگل کے گوشت کے نام سے بھی جانا جاتا ہے یہ انسانی ہاتھ کی انگلیوں کی مشابہت والی ابتدا میں گرے رنگ کی ہوتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہوئے ان کی شکل انگلیوں جیسی ہو جاتی ہے جس کے کنارے سفید ہوتے ہیں- جہاں پر اسپورز موجود ہوتے ہیں اور یہ اکثر جگہوں پر اگی ہوئی نظر آتی ہیں-
 
استعمال
عام طور پر مشروم کا استعمال کھانوں میں کیا جاتا ہے مگر اس مشروم کا استعمال صرف یونانی طبیب ہی کرتے ہیں جو کہ ان مشروم کو خشک کر کے اس کا پاؤڈر بنا لیتے ہیں اور اس میں شکر ملا کر دودھ پلانے والی ماؤں کے لیس کرتے ہیں اور ان کا یہ ماننا ہے کہ یہ دودھ پلانے والی ماؤں کے دودھ میں اضافے کا سبب بنتی ہیں-
 
image
 
زمین سے اگتی ہوئی ان انگلیوں کو دیکھ کر ایسا مجسوس ہوتا ہے کہ یہ زمین میں دفن کسی لاش کا باہر نکلا ہوا ہاتھ ہے جس کو دیکھ کر انسان خود بخود خوفزدہ ہوجاتا ہے اور ان کی موجودگی جنگل کے آسیب کو مزيد بڑھا دیتا ہے- تاہم ان کی موجودگی کے سبب جنگل میں موجود درخت ان مشروم کی وجہ سے کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو جاتے ہیں-کیونکہ یہ مشروم غذا کے نام پر درختوں سے ساری غذا حاصل کر لیتے ہیں اور ان کو ختم کر ڈالتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: