|
|
ملک پاکستان میں موسم سرما ایک تہوار کی طرح منایا جاتا
ہے۔ غذائیت سے بھرپور کھانے، انواع و اقسام کے میوہ جات اور رنگ رنگ کے پھل
اس موسم کا مزہ دوبالا کردیتے ہیں۔ جہاں اتنی سب وجوہات کی بنا پر سردی کے
موسم کو پسند کیا جاتا ہے وہیں پر خشک جلد اور پھٹے ہونٹوں کی شکایت بھی ہر
کسی سے سننے میں آتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اسکا سبب صرف خشک موسم نہیں
ہوتا، کئی عوامل کے سبب جلد میں نمی کا تناسب کم ہوجاتا ہے اور نتیجے کے
طور پر ہونٹ پھٹنے لگتے ہیں۔ اس تکلیف سے نجات کا علاج آپ کے گھر میں ہی
موجود ہے۔ چند ایک آسان طریقے اپنا کر ہونٹوں کو پھٹنے سے بچایا جاسکتا ہے۔ |
|
ایلو ویرا اور شہد |
کٹے اور پھٹے ہونٹوں کے لیے ایلو ویرا جیل انتہائی مفید
ہے۔ گھر میں موجود ایلو ویرا کے پتے سے با آسانی جیل نکالی جا سکتی ہے یا
پھر بازار میں موجود مختلف برانڈ کی جیل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔دوسری طرف
شہد بھی اپنے اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے۔ ہلکے ہاتھ یا روئی کی مدد
سے شہد ہونٹوں پر لگائیں۔ اس طرح سے خشک اور مردہ جلد نا صرف دور ہوگی بلکہ
اسے بہترین موئسچرازر بھی ملے گا۔ |
|
|
کھیرے کے ٹکڑے |
آنکھوں کے نیچے پڑے حلقے دور کرنے کے لیے الثر خواتین
کھیرے کا سلائس استعمال کرتی ہیں۔ لیکن یہ بات کم لوگوں کو معلوم ہوگی کہ
یہی کھیرے کے ٹکڑے کٹے پھٹے ہونٹوں کے لیے بھی مفید ہیں۔ آپ چاہیں تو کھیرے
کا کچومر بنا کر ہونٹوں پر پیسٹ کی صورت دس منٹ لگا کر چھوڑ سکتے ہیں یا
صرف سلائس کاٹ کر ہلکے ہاتھ سے مساج بھی کر سکتے ہیں۔ |
|
|
پیٹرولیم جیلی |
پھٹی ایڑیوں کی طرح پھٹے ہونٹوں کا علاج بھی پیٹرولیم
جیلی سے کیا جاسکتا ہے۔ موم اور معدنی تیل سے بنا یہ مرکب زخم اور جلے کے
نشان بھرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس جیلی میں جلد کو موئسچراز
رکھنے کی خصوصیات موجود ہیں۔ رات سونے سے پہلے اگر ہلکے ہاتھ سے ہونٹوں پر
مساج کرلیا جائے تو دن بھر تازگی کا احساس باقی رہے گا۔ |
|
|
ناریل کے تیل کا استعمال |
ایلوویرا اور شہد کی طرح ناریل کا تیل بھی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے
جو زخم بھرنے کے لیے مفید ہے۔ کسی بھی بام کی طرح ناریل کے چند قطرے دن میں
دو تین مرتبہ ہونٹوں پر لگائیں اور اپنے ہونٹوں کی خوبصورتی کا بڑھائیں۔ |
|
|
گرین ٹی بیگ کا استعمال |
تقریباً ہر گھر میں گرین ٹی پینے کے شوقین موجود ہوتے ہیں لیکن وہ اس
بات سے واقف نہیں ہوں گے کہ یہ گرین ٹی پھٹے ہونٹوں کے لیے کس قدر مفید ہے۔
اگر گرین ٹی کا بیگ تین منٹ گرم پانی میں رکھنے کے بعد ہلکا سا ٹھنڈا ہونے
پر ہونٹوں پر لگائیں تو کافی حد تک پھٹے ہونٹوں کو ٹھیک ہونے میں مدد ملے
گی۔ |
|
|
اہم نکات |
۔ دھات سے بنی چیزوں کو ہونٹوں اور دانتوں میں نہ دبائیں |
۔ خشک ہونٹوں پر زبان پھیرنے اور ان کو چبانے سے گریز کریں، ایسا کرنے سے
ہونٹ مزید خشک ہوجائیں گے۔ |
۔ موسم سرما میں پانی کی مقدار برابر رکھیں |
۔ ہونٹوں پر جمی پپڑی کو وقتا فوقتا اتارتے رہیں، چینی اور شہد کا مرکب
اسکے لیے مفید ہے |
۔ کوئی بھی بام استعمال کرنے کے پہلے ہونٹوں کو اچھی طرح سے صاف کریں تاکہ
جو بھی بام لگائی جائے اسکا مکمل اثر جلد تک پہنچے۔ |
|
اگر آپ بھی پھٹے ہونٹوں کے لیے کوئی گھریلو ٹوٹکہ استعمال کرتے ہیں تو کمنٹ
میں ہمارے ساتھ شئیر کریں۔ |