گُڑ صرف کھایا نہیں لگایا بھی جاتا ہے، گڑ کا پیسٹ بنا کر اس طرح سے استعمال کریں اور 4 مسئلوں سے نجات پائیں

image
 
سردی کے موسم میں گڑ کا نام ذہن میں آتے ہی منہ میں مٹھاس سی گھل جاتی ہے گڑ مصالحے والا ہو تو اس کے ساتھ خشک میوہ جات کی آمیزش اس کے اثرات کو مذيد بڑھا دیتی ہے. عام طور پر یہی تصور کیا جاتا ہے کہ گڑ کو مزيدار میٹھے پکوان بنانے کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے- مگر حقیقت یہ ہے کہ گڑ کو صرف کھانا ہی نہیں ہوتا بلکہ لگانا بھی ہوتا ہے اور اس کو لگانے سے کیا کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں اس حوالے سے ہم آپ کو آج آگاہ کریں گے-
 
بالوں کی صحت کے لیے
گڑ کا استعمال بالوں کی صحت کے لیے کس طرح کیا جاسکتا ہے یہ ایک حیران کن بات لگتی ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ گڑ کو پیس کر اس میں دہی، ملتانی مٹی اور پانی کو ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں اور اس کو بالوں پر لگا لیں اور دس منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد اس کو سادہ پانی سے دھو کر شیمپو کر لیں- اس عمل کو ہر پندرہ دن بعد دہرائيں کچھ ہی دنوں میں بال چمکدار اور صحت مند ہو جائيں گے-
 
نرم و نازک جلد کے لیے
خوبصورت جلد ہی درحقیقت خوبصورتی کی اساس ہوتی ہے جس کے لیے جلد کا نرم و نازک ہونے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے داغ دھبوں سے پاک ہونا ضروری ہوتا ہے- اس کے لیے گڑ کا استعمال اس خاص طریقے سے کرنے سے ڈھیروں فائدے مل سکتے ہیں-
 
image
 
دو چمچ شہد لے لیں اور اس میں چںد قطرے لیموں کے بھی شامل کر لیں اور ایک چمچ پسا ہوا گڑ شامل کر کے اس کو اچھی طرح سے مکس کر لیں اور پیسٹ بنا لیں اور اس کے بعد اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر نرمی سے لگائيں اور خشک ہونے کا وقت دیں- جب اچھی طرح سے خشک ہو جائے تو اس کو نیم گرم پانی سے دھو لیں ہر ہفتے میں ایک بار اس عمل کو دہرائيں اور فرق خود دیکھیں-
 
پھوڑے پھنسی کا خاتمہ
عام طور پر اکثر افراد خون کے فاسد مادوں کی موجودگی کی وجہ سے پھوڑے پھنسی نکلنے سے پریشان رہتے ہیں اور اس سے ان کی شخصیت کی خوبصورتی اور اعتماد بھی متاثر ہوتا ہے- ایسے افراد اگر ہر کھانے کے بعد تھوڑی سی مقدار میں گڑ کھا لیا کریں تو گڑ کی تاثیر کے سبب خون سے یہ مادے خارج ہو جائيں گے اور پھوڑے پھنسی بننے کا عمل ختم ہو جائے گا-
 
جسم میں موجود دانوں کے علاج کے لیے
اکثر برسات کے موسم میں جسم میں ایسے دانے نکل آتے ہیں جن کا منہ نہیں بنا ہوتا ہے اور وہ بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں- ایسے دانوں کے خاتمے کے لیے صدیوں سے ایک خاص آمیزہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے لیے تھوڑا سا گڑ اور آدھی سی منہ دھونے کے صابن کی ٹکی لے لیں اور ان دونوں کو کسی برتن میں پکا لیں یہاں تک کہ ایک پیسٹ بن جائے-
 
image
 
یہ پیسٹ نیم گرم حالت میں ایک پٹی پر لگا کر دانے کی جگہ لگا لیں اور 24 گھنٹوں تک پٹی باندھ کر چھوڑ دیں 24 گھنٹوں کے بعد پٹی کھولیں تو نہ صرف اس دانے کا منہ بن چکا ہوگا بلکہ اس میں سے مواد بھی خارج ہو چکا ہوگا-
 
یہ تمام فوائد گڑ کی طبی اہمیت کو بیان کرنے کے لیے کافی ہیں اور ان کا استعمال صدیوں سے کیا جاتا رہا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: