زمین ہر 26 سیکنڈ میں دھڑکتی ہے اور ٬ 8 حقائق جن پر آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن حقیقت میں یہ سچ ہیں

image
 
دنیا میں بہت سی ایسی دلچسپ چیزیں موجود ہیں جو ناقابل یقین لگتی ہیں۔ پھر بھی، یہ باتیں اکثر سچ ثابت ہوتی ہیں۔ کیا آپ ایسے لوگ ہیں جو ایسے حقائق کے بارے میں پڑھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں جن پر یقین کرنا مشکل ہو؟ اگر ایسا ہے تو، یہ یقینی طور پر آپ کے لئے صحیح جگہ ہے! لہٰذا اپنے دماغ کو اڑا دینے کے لئے تیار ہوں، کیونکہ یہاں 7 عجیب و غریب حقائق کی فہرست ہے جو عجیب لگتے ہیں لیکن حقیقت میں سچ ہیں-
 
اناج میں پھنسنے سے ہونے والی اموات
ہر سال، کئی زرعی کارکن "اناج میں پھنس جانے" سے مر جاتے ہیں، جو اس وقت ہوتا ہے جب کوئی شخص اناج کے سائیلو میں پھنس جاتا ہے اور مدد کے بغیر باہر نہیں نکل سکتا۔ سائیلو ایک ایسا دیوقامت کنٹینر یا دھاتی باکس ہوتا ہے جس میں گندم ذخیرہ کی جاتی ہے- یہ حادثات اس کنٹینر میں اناج کو محفوظ کرنے کے دوران پیش آتے ہیں۔
image
 
درجہ حرارت تیزی سے تبدیل
22 جنوری 1943 کو، اسپیئر فش، ساؤتھ ڈکوٹا میں درجہ حرارت صبح 7:32 بجے اچانک منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ میں تبدیل ہوگیا اور 27 ڈگری سینٹی گریڈ کا یہ فرق صرف 2 منٹ میں پیدا ہوا- اس کے چند گھنٹوں بعد درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر 12 ڈگری سینٹی گریڈ سے دوبارہ وہیں واپس منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ پر چلا گیا اور یہ سب کچھ 27 منٹ میں ہوا-
image
 
مٹر کے سائز کا تابکار کیپسول
رواں سال یعنی 2023 میں ہی، آسٹریلیا میں ایک مٹر کے سائز کا تابکاری شعاؤں پر مشتمل کیپسول اس وقت لاپتہ ہو گیا تھا جب اسے ہائی وے کے 870 میل کے طویل حصے سے لے جایا جا رہا تھا۔ کیپسول جلنے اور تابکاری کی بیماری کا سبب بن سکتا تھا۔ تقریباً ایک ہفتے کی مشکل تلاش کے بعد یہ چھوٹا کیپسول سڑک کے کنارے سے واپس ملا۔
image
 
مائیکل جیکسن عوام میں بھیس بدل کر چلتے تھے
مائیکل جیکسن کی عوام میں مقبولیت بعض اوقات ان کے لیے پریشانی کا سبب بھی بن جاتی تھی- اس سے بچنے کے لیے وہ عموماً مختلف روپ دھار کر عوام کے درمیان سے گزرتے تھے-
image
 
دنیا کا قدیم ترین خون
سائبیریا میں، ایک اچھی طرح سے محفوظ شدہ 42,000 سال پرانا گھوڑا پرما فراسٹ میں دفن پایا گیا۔ یہ اتنی اچھی حالت میں تھا کہ سائنسدان اس سے مائع خون نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اب تک کا سب سے قدیم خون ہے۔
image
 
زمین ہر 26 سیکنڈ میں دھڑکتی ہے
یہ ایک دلچسپ حقیقت ہے کہ زمین بھی انسانی دل کی مانند ہر 26 سیکنڈ میں دھڑکتی ہے، اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ دنیا میں آنے والے زلزلے شاید اسی دھڑکن کی وجہ سے ہیں تو آپ غلط ہیں کیونکہ ماہرین کا خیال ہے کہ زلزلہ اس کی وجہ سے نہیں آتے ہیں۔ کم از کم 1960 کی دہائی کے اوائل سے، اس پراسرار نبض کو متعدد براعظموں میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
image
 
تین افراد کی موت
پوڈل نسل کا کتا ایک بار 13 ویں منزل سے گرا اور تین افراد کی ہلاکت کا سبب بن گیا- ایک بزرگ خاتون جو وہاں سے گزر رہی تھی، ایک اور عورت جو ممکنہ طور پر مدد کرنے کی کوشش کر رہی تھی اور بس سے ٹکرا گئی، اور ایک آدمی جس نے اس موت کا مشاہدہ کیا اور اسے دل کا دورہ پڑا۔
image
 
سمندری ڈریگن
محققین نے مڈلینڈز کے ایک آبی ذخائر میں 180 ملین سال پرانے اور تقریباً 33 فٹ لمبے "سمندری ڈریگن" کے فوسل کی دریافت کی- محققین نے اس دریافت کو برطانوی پیالیونٹولوجی کی تاریخ میں سب سے اہم دریافت قرار دیا ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: