پندرہ سال تک وزن کم کرنے میں ناکام انسان صرف سات ماہ میں اتنا کامیاب کہ گھر والوں نے پہچاننے سے ہی انکار کر دیا

image
 
میڈیکل سائنس اس بات پر متفق ہیں کہ موٹاپا کئی بیماریوں کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے اس وجہ سے ہر انسان جو صحت مند زندگی کا خواہشمند ہو اس کو چاہیے کہ وہ وزن کو کنٹرول میں رکھے۔
 
ایک بار وزن میں اضافہ ہو جائے تو اس کو دوبارہ سے کم کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتا ہے سخت ترین ڈائٹنگ اور ایکسرسائز کے باوجود بھی یہ وزن کم نہیں ہو پاتا ہے کبھی ارادے کی کمزوری آڑے آتی ہے اور کبھی انسان اپنے گھر والوں کے سامنے مجبور ہو جاتا ہے اور ڈائٹنگ ختم کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے-
 
گھر والوں کو چھوڑ کر وزن کم کرنے کی کوشش
برائن او کیفی جس کی عمر 34 سال تھی گزشتہ 15 سال سے وزن کم کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور ہر بار اس کی یہ کوشش ناکامی سے دوچار ہو رہی تھی وہ ہر بار جتنا وزن کم کرنے کی کوشش کرتا اتنا ہی اس کے وزن میں اضافہ ہو جاتا-
 
آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والا برائن جس کا وزن 338 پاونڈ تھا گول مول جسم والا برائن ہر ممکن کوشش کر چکا تھا مگر ہر بار ناکامی سے دوچار ہو رہا تھا مگر اس بار اس نے وزن کم کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا-
 
image
 
وزن کم کرنے کے لیے سب چھوڑ دیا
برائن نے اس موقع پر اپنی جاب چھوڑ کر اسپین کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں بسیرا کر لیا اس نے یہ فیصلہ اپنے گھر والوں سے بھی پوشیدہ رکھا اور خاموشی سے سب کچھ چھوڑ کر الگ ہو گیا-
 
سات ماہ تک اس نے ایک پرسکون اور سخت ترین زندگی گزاری جس کے نتیجے میں وہ 137 پونڈ وزن کم کیا سات ماہ کے بعد وزن کم کرنے میں کامیاب ہونے کے بعد جب وہ ایک دن اچانک اپنے گھر والوں سے ملا تو ان کے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہو گیا کہ یہ برائن ہی ہے-
 
برائن کا اس موقع پر یہ کہنا تھا کہ ان سات ماہ کے دوران اس نے ہر روز پانچ گھنٹے تک سخت ترین ایکسرسائز کی اور جب اس کے وزن میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گئی تو اس نے گھر واپسی کا فیصلہ کیا اس موقع پر اس کا یہ ماننا تھا کہ وزن کم کرنے کے لیے سب سے اہم چیز ذہنی یکسوئی ہوتی ہے جس کا استعمال اس نے تنہائی کے اس وقت میں کیا اور اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی- اس کی گھر واپسی کی ویڈيو دیکھتے دیکھتے سوشل میڈيا پر وائرل ہو گئی
 
وزن میں اضافے کی وجوہات
اس موقع پر برائن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے وزن میں اضافہ اس وقت ہوا جب کہ اس کی عمر بیس سال کے لگ بھگ تھی اور اس کا بنیادی سبب اس کا غیر صحت مند طرز زندگی، آؤٹنگ اور باہر کا کھانا تھا-
 
image
 
برائن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سال 2017 مین جب وہ گریجوئشن کے بعد لندن گیا تھا تب بھی اس نے پانچ مہینوں کے دوران 70 پونڈ وزن کم کیا تھا مگر پھر ماسٹرز کرنے کے دوران اس کے وزن میں دوبارہ سے اضافہ ہو گیا تھا-
 
برائن کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ اس کو یقین ہے کہ اب وہ اپنے اس وزن کو برقرار رکھ پائے گا اور اس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہونے دے گا-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: