|
|
انسان ہمیشہ مختلف قسم کی چیزيں کھاتے ہیں کسی کو کھانے
میں بریانی پسند ہوتی ہے تو کوئی کیک اور پیزا وغیرہ کھانا پسند کرتے ہیں۔
مگر اس دنیا میں کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی کھانے پینے کی عادات
دوسروں سے کافی مختلف ہوتی ہیں۔ لیکن ان کے معدے کے اندر اس طرح کی عجیب و
غریب اشیا جمع ہو جاتی ہیں جو کہ اس کے معدے میں جمع ہو جاتی ہیں مگر ہضم
ہونے کے بجائے ان اشیا کو میڈیکل ماہرین آپریشن کے ذریعے ہی نکالتے ہیں-
ایسی ہی اشیا کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے- |
|
معدے میں سے کانچ کی
بوتل |
چین کے ڈاکٹروں کے پاس ایک شخص پیٹ درد کے ساتھ آیا چیک
اپ کے وقت ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران ر گئے کہ اس شخص کے پیٹ میں ایک عدد شیشے
کی بوتل موجود تھی جس کو ڈاکٹروں نے سرجری کے بعد نکالا اور اس شخص کو آرام
آیا- تاہم اس حوالے سے کچھ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ بوتل اس شخص کے معدے میں
کس طرح گئی- |
|
|
زندہ مینڈک اور چوہے
کھانے والا |
جیانگ مشنگ جس کا تعلق چین سے تھا اس حوالے سے کافی
منفرد شہرت کا حامل تھا کہ اس کے پیٹ میں جب بار بار درد ہوتا تھا تو اس
حوالے سے وہ ایک چینی طبیب انگ ڈرنکائی کے پاس جب گیا تو اس نے اس کو اس
درد کے علاج کے لیے زندہ مینڈک اور چوہے کھانے کا مشورہ دیا- اس نے اپنے اس
طبیب کے مشورے کو مان کر ایسا ہی کرنا شروع کر دیا مگر جب اس کی حالت بہت
بگڑی تو ڈاکٹروں نے اس کا آپریشن کیا اور اس کے پیٹ میں سے مرہ مینڈک اور
چوہوں کے باقیات نکالے جس سے اس کے درد کو آرام مل گیا- |
|
|
کیل کا پھنس جانا |
لی زيانگ یانگ چین میں کام کرنے والا ایک کارپینٹر تھا
ایک دن کام کرتے ہوئے اچانک اس کو کھانسی آئی اور اس کے منہ میں موجود کیل
اس کے دائيں جانب کے پھپھڑے میں جانے والی نالی میں پھنس گئی جس کو جب
ڈاکٹروں کے پاس لایا گیا تو انہوں نے اس کی اس نالی میں سے جب کیل کو
نکالنے کی کوشش کی تو یہ کیل کھانسی کے ساتھ اس کے پھپیھڑوں میں چلی گئی جس
کو ڈاکٹروں نے کافی تلاش کے بعد نکال کر باہر کیا- |
|
|
منگنی کی انگوٹھی |
کیٹلن وہیپل دنیا کی وہ واحد خاتون ہیں جنہوں نے منگنی کی انگوٹھی انگلی
میں پہننے کے بجائے خود ہی نگل لی ۔ تفصیلات کے مطابق کیٹلن کے منگیتر نے
ان کو منگنی کی انگوٹھی ایک پیسٹری میں رکھ کر گفٹ کی جس کو اس نے کھانے کے
دوران نگل لیا- جس کے بعد ریڈ اپنی منگیتر کو لے کر ڈاکٹر کے پاس گیا جنہوں
نے ان کا ایکسرے کیا اور اس کو ایکس رے کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد
نکلوایا- |
|
|
لکڑ ہضم پتھر ہضم کرنے والا آدمی |
مائکل لوٹیٹو جو کہ ایک فرنچ آرٹسٹ ہے جس کو مونسیور ایٹ آوٹ کے نام سے بھی
جانا جاتا ہے۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا معدہ اور آنتیں عام
انسان سے دگنی طاقت رکھتی ہیں۔ وہ اپنے تفریح کے شو کے دوران دھات، گلاس،
ربر سائیکل، ٹیلی وژن یہاں تک کہ چھوٹے سائز کا سیسنا طیارہ بھی کھانے کا
مظاہرہ کر چکا ہے- اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سب چیزیں کھانے کے
باوجود نہ تو اس کو کسی قسم کے زہریلے اثرات ہوتے ہیں اور نہ ہی اس کو کسی
قسم کی بدہضمی ہوتی ہے اور وہ یہ سب چیزيں آسانی سے ہضم کر لیتا ہے- |
|
|
ٹافی سمجھ کر مقناطیس نگل لیے |
عام طور پر بچے ٹافی وغیرہ بہت شوق سے کھاتے ہیں مگر انڈيانا سے تعلق رکھنے
والی ہیلے لینٹ نے اپنے گھر میں گرے ہوئے مقناطیس ٹافی سمجھ کر نگل لیے جس
کے بعد اس کو حالت بگڑنے پر ہسپتال لے جایا گیا- یہ تمام مقناطیس اس کی
آنتوں میں جا کر نہ صرف چپک گئے بلکہ اس کی آنتوں میں سوراخ بھی ڈالنے لگے-
جس کے بعد ڈاکٹروں نے نہ صرف ایکسرے کیا بلکہ سرجری کے ذریعے اس کی آنتوں
سے ان تمام مقناطیسوں کو بھی نکالا بلکہ اس کی جان بچائی- |
|
|
یہ تمام ایسے لوگ ہیں جو کہ مختلف اشیا معدے میں ڈال لینے کے سبب دوسرے
افراد سے مختلف ثابت ہوئے اور مسائل کا شکار ہوئے |