مہنگی کریم خرید کر پیسے ضائع نہ کریں، اب کریم گھر پر خود تیار کریں اور سینکڑوں روپے بچائيں

image
 
فیشن انڈسٹری میں کاسمیٹکس کے مختلف برانڈ طرح طرح کی چیزیں بناتے ہیں ان کی پبلسٹی کرتے ہیں اور اس کے بعد ان کو مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔ لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ میک اپ اور کاسمیٹکس کے سامان کی قیمت ان کے برانڈ کے نام سے ہوتی ہے جو کہ جتنا بڑا برانڈ اتنی زيادہ قیمت ، لیکن اس میں شامل اجزا کو اگر دیکھا جائے تو انتہائی آسانی سے گھر پر خود بھی تیار کی جا سکتی ہیں اور بہت سارے پیسے سے بچایا جا سکتا ہے- آج ہم آپ کو گھر پر آسانی سے ایسی کریم بنانے کا طریقہ بتائيں گے جو کہ سستے ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی مفید بھی ہوگی-
 
1: بادام کے تیل والی نائٹ کریم
عام طور پر رات کو سونے سے قبل اگر جلد کو اچھی طرح موسچرائز کر لیا جائے تو اس سے جلد نہ صرف صاف ہو جاتی ہے بلکہ دن بھر کی آلودگی اور عمر کے اثرات بھی کم ہو سکتے ہیں- عام طور پر مارکیٹ میں ایسی نائٹ کریم کی قیمت کافی زیادہ ہوتی ہے مگر آج ہم آپ کو گھر پر اس کریم کی تیاری کا آسان طریقہ بتائيں گے-
 
اجزا
بادام کا تیل ایک چائے کا چمچ ،کوکا بٹر دو چائے کے چمچ، شہد ایک چائے کا چمچ، عرق گلاب دو چائے کے چمچ لے لیں
 
image
 
طریقہ کار
کوکا بٹر میں بادام کا تیل ملا کر اس کو کسی برتن میں ڈال کر پگھلا لیں اس کے بعد اس میں شہد اور عرق گلاب ملا لیں۔ اور اسی ائير ٹائٹ جار میں ڈال کر اس کو فرج میں رکھ دیں اور رات کو سونے سے قبل اس کو لازمی لگائيں-
 
2: سیب سے بنی نائٹ کریم
سیب انسانی صحت کے لیے ایک بہترین پھل ہے اس کے اندر ایسی اشیا موجود ہوتی ہیں جو کہ قوت مدافعت کو بہتر بنا کر صحت مند رکھتا ہے- مگر اس کے ساتھ ساتھ سیب جلد کے لیے بھی مفید ہوتا ہے اور اس کے ذریعے ایسی کریم بنائی جا سکتی ہے جس سے چمکدار جلد حاصل کی جا سکتی ہے-
 
اجزا
عرق گلاب پانچ چائے کے چمچ، سیب دو عدد، زيتون کا تیل ایک چائے کا چمچ
 
طریقہ کار
سیب کو چھیلیں، اور اس میں سے اس کے بیچ نکال کر اس کو کاٹ لیں سیب کو بلینڈر میں ڈال کر اس میں زيتون کا تیل شامل کر کے بلینڈ کر لیں۔ جب اچھی طرح سے بلینڈ ہو جائے۔ تو اس آمیزے کو تھوڑی دیر تک کسی برتن میں ڈال کر ابال لیں یاد رکھیں آنچ ہلکی رکھنی ہے- اس کے بعد اس کو ٹھنڈا ہونے دیں اور اس کے بعد اس میں عرق گلاب شامل کر دیں اس کو کسی ائیر ٹائٹ میں رکھ کر فریج میں رکھ دیں اور ایک ہفتے تک استعمال کریں-
 
image
 
3: سبز چائے اور ایلو ویرا نائٹ کریم
سبز چائے معدے اور جسم کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے مگر اس کے اثرات جلد پر بھی بہت اچھے پڑتے ہیں سبز چائے کی کریم بنانے کا طریقہ کچھ اس طرح سے ہوتا ہے-
 
اجزا
اس کریم کی تیاری کے لیے جو اجزا چاہیے ہوتے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہوتے ہیں سبز چائے کی پتیوں کا رس ایک چائے کا چمچہ، بادام کا تیل ایک چائے کا چمچہ، عرق گلاب ایک چائے کا چمچہ، ایلو ویرا جوس ایک چائے کا چمچہ، شہد کے چھتے کا موم ایک چائے کا چمچہ-
 
طریقہ کار
بادام کے تیل اور شہد کے چھتے کے موم کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر اس کو ہلکی آنج پر پگھلا لیں اس کے بعد چولہے سے ہٹا کر اس کے اندر ایلو ویرا کا جوس شامل کر دیں اور باقی دیگر اجزا بھی اس میں شامل کر کے اس کو اچھی طرح مکس کر لیں اور اس کو ائير ٹائٹ میں بند کر کے فریج میں رکھ دیں اور استعمال کریں-
 
ان تمام طریقہ کار کا سب سے یہ مثبت پہلو یہ ہے کہ یہ گھر میں موجود سامان کی مدد سے آرام سے تیار کی جا سکتی ہیں اور یہ سستی ہونے کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے ضمنی اثرات سے پاک ہوتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: