|
|
اچانک میٹنگ یا کسی اچانک ہونے والی دعوت کی خبر ان
خواتین کے لیے بہت پریشانی کا باعث ہو جاتی ہے جن کے چہرے پر ناپسندیدہ بال
موجود ہوتے ہیں اور وہ ان کو پارلر جا کر صاف کرواتی ہے۔ پارلر کی
اپائنٹمنٹ نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہوتا ہے کہ آپ اتنے ڈل چہرے کے ساتھ
دعوت میں جائيں بلکہ ان بتائے گئے طریقوں سے کچھ ہی دیر میں ان ناپسندیدہ
بالوں سے نجات حاصل کریں- |
|
1: بیسن کا
استعمال |
چہرے کے روئيں کو ختم کرنے کے لیے بیسن کا
استعمال صدیوں سے کیا جاتا رہا ہے اور آج بھی فوری طور پر روئيں کو ہٹانے
کے لیے تین چائے کے چمچ بیسن لے لیں اور اس میں تھوڑا پانی شامل کر کے اس
سے ایک گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور اس کو ان جگہوں پر لگائيں جہاں کے بال ہٹانے
ہوں-اس کے بعد کچھ وقت خشک ہونے کے لیے دیں اور پھر اس کو ہاتھوں سے مسل کر
اتار لیں اس سے بال بھی خود بخود اتر جائيں گے- |
|
2: چینی کے آمیزے کا استعمال |
چینی شہد اور لیموں کو ملا کر اتنا پکائيں کہ ایک گاڑھا سا پیسٹ بن جائے اور ٹھنڈا
ہونے پر اس کو چہرے پر ان جگہوں پر لگائيں جہاں کے بال ہٹانے ہوں- اس کے بعد ویکس
کی طرح اس کو جلد پر لگائيں اور خشک ہونے پر اس کو اتار لیں ساتھ ہی بال بھی صاف ہو
جائيں گے- |
|
|
|
3: انڈے کی سفیدی کا
ماسک |
اس ماسک کی تیاری کے لیے دو انڈوں کی سفیدی لے لیں اس
میں دو چائے کے چمچ کارن فلور شامل کریں اور ساتھ میں پسی ہوئي چینی ملا
لیں اور اس کو اچھی طرح سے مکس کر لیں تاکہ ایک گاڑھا پیسٹ بن جائے- |
|
اس پیسٹ کو چہرے پر ان جگہوں پر لگا لیں جہاں کے بال
ہٹانے کی خواہش ہو اور کچھ دیر تک اس کو خشک ہونے کا موقع دیں اس کے بعد اس
کو رگڑ کر اتار دیں اس کے ساتھ بال بھی ہٹ جائيں گے اور چہرہ تروتازہ ہو
جائے گا- |
|
|
|
ان تمام طریقوں کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان
کے لیے نہ تو آپ کو پارلر جانا پڑے گا اور نہ ہی مہنگی کریمیں لگانی پڑیں
گی بلکہ انتہائي آسانی سے ان ناپسندیدہ بالوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے- |