اتنی بڑی کرسی اور ٹیلی فون.. عام استعمال کی 5 چیزیں اتنی بڑی کیوں؟ دیکھ کر سب ہی چونک گئے

image
 
کائنات حیرت انگیز اور غیر معمولی چیزوں سے بھری ہوئی ہے، جن میں سے کچھ اتنی بڑی ہیں کہ ہم ان کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ چند ایسی ہی دلچسپ چیزوں کی تصاویر اور تفصیلات آج کے اس آرٹیکل میں پڑھیے-
 
Giant Axe
کینیڈا کے شہر Nackawic میں موجود اس کلہاڑی کی لمبائی 15 میٹر جبکہ وزن 55 ٹن سے زیادہ ہے- یہ ڈیزائن 1991 میں تخلیق کیا گیا تھا- یہ دیوہیکل کلہاڑی جنگلات کی صنعت، ماضی، حال اور مستقبل کی اہمیت کی علامت تصور کی جاتی ہے-
image
 
World's Largest Office Chair
یہ دنیا کی سب سے بڑی کرسی ہے جو الباما کے شہر Anniston میں موجود ہے- اس کرسی کی اونچائی 33 فٹ 1 انچ جبکہ چوڑائی 19 فٹ 7 انچ ہے- اس کرسی کا وزن 910 کلو گرام ہے- اتنی بلند کرسی کا یہ ڈیزائن یقیناً انتہائی منفرد ہے-
image
 
The Longaberger Company
یہ ٹوکری کے ڈیزائن کی حامل عمارت دراصل ایک مشہور کمپنی ہے جو امریکہ کے شہر نیویارک میں واقع ہے- لونگابرجر کمپنی ہاتھ سے بنی میپل کی لکڑی کی ٹوکریوں اور دیگر گھریلو مصنوعات تیار کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے- یہ ٹوکری کے ڈیزائن کی عمارت اس کمپنی کا ہیڈ کوارٹر ہے جسے 1990 میں تعمیر کیا گیا تھا- یہ ایک 7 منزلہ عمارت ہے جو کہ 21.5 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے-
image
 
Giant Telephone
ہالینڈ میں موجود یہ دیو قامت ٹیلی فون 1988 میں ایک انشورنس کمپنی سینٹرل بیہیر نے اپنی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر نمائش کے لیے ڈیزائن کروایا تھا۔ یہ ٹیلیفون 2.47 میٹر (8 فٹ 1 انچ) لمبا اور 6.06 میٹر (19 فٹ 11 انچ) لمبا ہے۔
image
 
Fork of Vevey
سٹینلیس سٹیل سے بنایا گیا یہ کانٹا 8 میٹر (26 فٹ) اونچا اور 1.3 میٹر (4.3 فٹ) چوڑا ہے۔ یہ Alimentarium نامی میوزیم کا حصہ ہے، Vevey میں واقع یہ ایک ایسا میوزیم ہے جس میں Nestlé کے کھانوں اور تاریخ پر مبنی ایک مستقل نمائش جاری رہتی ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: