|
|
چائے دنیا کے بہت سے ممالک میں مقبول مشروب ہے اس کی بہت
سی اقسام ہیں، جیسے کہ کالی، گہری، سبز اور زرد، اگرچہ یہ سب ایک پودے،
کامیلیا سائنیسز سے حاصل کی جاتی ہیں۔ |
|
العریبیہ میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق ان
میں بنیادی فرق پتیوں سے چائے کی تیاری اور کیمیائی بناوٹ کے ساتھ ساتھ
آکسیڈیشن کی مقدار کا ہے۔ |
|
جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چائے صحت کے لیے مفید ہے۔ تاہم ذائقہ بڑھانے کے لیے
دودھ اور چینی کے اضافے سے اس کے فوائد کم ہوجاتے ہیں۔ |
|
پسند اور رجحانات کے برعکس غذائی ماہرین درج ذیل وجوہات کی بنا پر دودھ والی چائے
پر سبز چائے کو ترجیح دیتے ہیں: |
|
|
|
1. اینٹی آکسیڈنٹس |
چائے کا اہم جزو کیٹیچنز ہے جس میں اینٹی آکسیڈنٹ
خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ سبز چائے میں موجود کیٹیچنز بیماری اور بڑھاپے کے
ذمہ دار فری ریڈیکلز سے بچا کر جسم کو صحت مند رہنے میں مدد دیتے ہیں۔ |
|
تاہم دودھ ملی کالی چائے پینے سے جسم کو زیادہ اینٹی
آکسیڈنٹس نہیں ملتے، کیونکہ دودھ خلیوں کو اینٹی آکسیڈنٹس جذب کرنے سے
روکتا ہے۔ |
|
2. کیفین |
چائے میں کیفین کی کافی مقدار ہوتی ہے۔ کیفین
سبز چائے کی نسبت کالی چائے میں زیادہ ہوتی ہے۔اس لیے آپ کو محتاط رہنا
چاہیے کہ ایک دن میں کالی چائے کے کئی کپ دودھ کے ساتھ پینے سے بلڈ پریشر
میں اضافہ اور دل کی دھڑکن تیز ہو سکتی ہے۔ |
|
ماہرین کا خیال ہے کہ دودھ ملی کالی چائے کا
استعمال ایک دن میں ایک سے دو کپ سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے. |
|
3. فلورائیڈ |
سبز چائے کے استعمال سے آپ فلورائیڈ کی اچھی
مقدار حاصل کر سکتے ہیں۔ |
|
فلورائیڈ ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کو برقرار
رکھنے میں مفید ہے۔ تاہم چائے میں دودھ شامل کرنے سے فلورائیڈز کی مقدار کم
ہو جاتی ہے۔ |
|
صحت کے فوائد |
تحقیق میں چائے کی دوسری اقسام کے مقابلے میں
سبز چائے پینے سے حاصل ہونے والے کچھ فوائد کو ثابت کیا ہے: |
|
1. دل کی صحت
کو بہتر بنائیں |
سبز چائے میں کافی مقدار میں ایپی گیلو کیٹیچن
گیلیٹ (ای جی سی جی) مرکبات ہوتے ہیں جو خون کی نالیوں کی پرت کو برقرار
رکھتے ہیں اور تناؤ اور پریشانی کو کم کرتے ہیں۔ |
|
ماہرین اینٹی آکسیڈنٹس کے بہتر جذب کو یقینی
بنانے کے لیے سبز چائے میں دودھ نہ شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ |
|
|
|
2. ڈی ٹاکس
خصوصیات |
سبز چائے جسم میں موجود تمام زہریلے مادے ختم
کیے جا سکتے ہیں کیونکہ یہ زہریلے مادوں کے اخراج کو یقینی بناتی ہے، قوت
مدافعت کو بڑھاتی ہے اور جلد کی صحت کے لیے مفید ہے۔ |
|
3. وزن کم کرنا |
سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس میٹابولزم
کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ |
|
اچھی غذا اور ورزش کے ساتھ ساتھ سبز چائے کا
استعمال وزن گھٹانے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ |
|
چائے میں دودھ
مت ڈالیں! |
دودھ یقیناً ایک مکمل غذا ہے لیکن اسے چائے میں
شامل کرنے سے صحت کے لیے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، اس کے برعکس کالی یا سبز
چائے دونوں میں دودھ شامل کرنے سے اس مشروب کی بنیادی خصوصیات کم ہو جاتی
ہیں۔ |
|
ذائقہ بہتر بنانے کے لیے دودھ کی بجائے لیموں
کا ایک قطرہ ملایا جا سکتا ہے۔تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دودھ والی
چائے میں سبز چائے کے برعکس اضافی کیلوریز ہوتی ہیں جو وزن میں اضافے کا
باعث بن سکتی ہے۔ |
|