کچھ جوڑوں کی صرف بیٹیاں یا بیٹے ہی کیوں پیدا ہوتے ہیں، سائنسدانوں نے وجوہات بتا دیں

image
 
اس بات کو آپ نے خود بھی نوٹ کیا ہوگا کہ کچھ جوڑے ایسے ہوتے ہیں جن کے بچوں میں بیٹے اور بیٹیاں دونوں ہوتے ہیں جبکہ کچھ جوڑے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے ہاں صرف بیٹیاں یا بیٹے پیدا ہوتے ہیں- اس حوالے سے بڑے بوڑھوں کا یہ بھی کہنا ہوتا ہے کہ اولاد مرد کے نصیب سے جب کہ پیسہ عورت کے نصیب سے ہوتا ہے مگر اس بات میں کتنی حقیقت ہے اس کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائيں گے-
 
1: جن مردوں کے بھائی ہوتے ہیں ان کے بیٹے ہوتے ہیں
یونیورسٹی آف نیو کیسل میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق جو کہ ایک ہزار مردوں اور ان کے خاندانوں پر کی گئی- اس کے مطابق جن مردوں کے بھائی ہوتے ہیں ان کی اولاد بھی بیٹوں پر مشتمل ہوتی ہے- جبکہ اس کے برخلاف جن مردوں کی بہنیں ہوتی ہیں ان مردوں کی بیٹیاں ہونے کا امکان زيادہ ہوتا ہے-
 
image
 
2: بیٹوں یا بیٹیوں کے پیدا ہونے کا تعلق والدین کی جین سے نہیں ہوتا
عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ پیدا ہونے والے بچے کی ہر خاصیت کا تعلق اس کے والدین کے جین سے ہوتا ہے- مگر سائنسدان سر توڑ کوشش کے باوجود بیٹا یا بیٹی ہونے سے جین کا تعلق دریافت کرنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا یہ ماننا ہے کہ انسان کی جین اس بات کی ذمہ دار نہیں ہوتی ہے کہ بیٹا ہوگا یا بیٹی-
 
3: ذہنی دباؤ بیٹی کی پیدائش کا باعث
ماہرین کا ایک عام مشاہدہ یہ ہے کہ جو شادی شدہ جوڑے کسی بھی وجہ سے ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار رہتے ہیں تو اس کا اثر ان کے بچے کی جنس پر بھی پڑتا ہے اور ایسے والدین کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے- ایسے ہی کسی علاقے میں کوئی قدرتی آفت آئی ہو جیسے سیلاب یا زلزلہ وغیرہ تو اس کے بعد اس علاقے میں بیٹیوں کی پیدائش میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے
جب کہ اس کے برخلاف جو جوڑے بہت خوش خوشحال اور ہر قسم کے ذہنی دباؤ سے آزاد ہوں ان کے ہاں پیدا ہونے والی اولادیں بیٹے ہوتے ہیں-
 
image
 
4: کچھ خاص کھانوں کے اثرات
اس کے علاوہ یہ بات بھی دیکھی گئی ہے کہ حمل کے دوران خواتین کے کھانے پینے کی عادات بھی اولاد کی جنس کی ذمہ دار ہوتی ہے جیسے کہ جو خواتین حمل کے دوران بہت زيادہ دودھ والی اشیا کا استعمال کرتی ہیں تو ان کی پیدا ہونے والی اولاد بیٹی ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے- جبکہ ایسی خواتین جو حمل کے دوران بہت زيادہ سوڈیم اور پوٹاشیم والی غذاؤں کا استعمال کرتی ہیں ان کی اولاد کے بیٹے ہونے کے امکان میں اضافہ ہو جاتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: