|
|
پاکستانی قوم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس قوم کی واحد
تفریح کھانا پینا ہے۔ اس کے ثبوت کے طور پر کہا جاتا ہے کہ شادی ہو یا
سالگرہ خوشی ہو یا غم ہر ہر موقع پر کھانے کا اہتمام ضروری ہوتا ہے- یہاں
تک کہ پاکستانی قوم کی سب سے بڑی تفریح بھی خاندان والوں کے ساتھ باہر جا
کر کھانا ہوتی ہے۔ کسی کی ناراضگی کو ختم کرنا ہے تو اس کو کھانا کھلا دو
کسی کی کامیابی کا جشن منانا ہے تو کھانا کھا لو کسی کی ناکامی کے دکھ کو
کم کرنا ہے تو کھانا کھا لو- یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں سب سے کامیاب
کاروبار کھانے پینے کے شعبے سے منسلک سمجھا جاتا ہے اور یہ مانا جاتا ہے کہ
یہ وہ واحد کاروبار ہے جس میں نقصان کا چانس نہ ہونے کے برابر ہے- آج ہم آپ
کو کھانے پینے کی کچھ اشیا کے حوالے سے ایسے اشتہارات اور سوشل میڈيا پوسٹ
کے بارے میں بتائيں گے جو کہ پاکستانیوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے
کیا کیا حربے استعمال کرتے ہیں خود دیکھ لیں- |
|
1: بیوی کے ڈر سے اگر خون خشک ہو جائے تو
|
گاجر کا جوس ان افراد کا بھی خون بڑھا سکتی ہے جو
کہ بیوی سے ڈرتے ہیں کیا کبھی آپ نے ایسا سوچا تھا- |
|
|
2: ٹم ہارٹن کی کافی کے لیے لائن میں کھڑے تھک گئے تو
۔۔۔ |
لمبی لائن میں کھڑے ہونے سے بہتر ہے کہ اپنے
پاکستانی جیدے کی کافی انجوائے کریں اور لوگوں کو لمبی لائن میں کھڑے دیکھ
کر مزے اڑائيں- |
|
|
3: گائے بھینس کا دودھ تو سنا ہوگا یہ بھی دیکھیں
|
میزائل دودھ ، پاورفل دودھ یہ دودھ کسی خاص ہی
جانور کا ہو سکتا ہے یا پھر صرف لوگوں کو متوجہ کرنے کے طریقے کیا خیال ہے
آپ کا؟ |
|
|
4: میرا بچپن مجھے لوٹا دے کوئی
|
سال 1989 ابھی کل ہی کی بات لگتی ہے جب کہ آج کے مہنگے برگر ماضی میں
کتنے سستے تھے اس اشتہار کو دیکھ کر بے ساختہ خیال آیا کہ میرا بچپن مجھے
لوٹا دے کوئی- |
|
|
5: ایک معمولی سے غلطی اشتہار کے معنی ہی بدل ڈالے
|
مکئی کے آٹے کی روٹی تو سب ہی کھاتے ہیں مگر یہ مکھی کا آٹا کہاں سے آگیا
کوئی بتائے گا |
|
|
6: صرف ڈھائی روپے ہیں
|
اسی کی دہائی میں جب اس کو برگر نہیں بن کباب کہتے تھے- |
|