|
|
بعض غذائیں ایسی ہوتی ہیں جن کے ہم شوقین ہوتے ہیں لیکن
ہم ساتھ ہی وزن کم کرنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں- عموماً جب لوگ وزن کم کرنے
کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو وہ باقی غذائیں چھوڑ کر صرف اپنی من پسند غذاؤں
کو ہی اپنی خوراک کا حصہ بنا لیتے ہیں- لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ یہی
غذائیں ان کی دشمن بنی ہوئی ہیں اور انہیں اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے
دے رہیں- وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ تمام تر
کوششوں کے باوجود ان کا وزن کم نہیں ہورہا؟ وزن کم کرنے کے دوران غذاؤں پر
توجہ دینا انتہائی ضروری ہوتا ہے چاہے وہ آپ کی پسندیدہ ہی کیوں نہ ہوں-
مندرجہ ذیل میں چند ایسی غذائیں موجود ہیں جو آپ کا وزن کبھی کم نہیں ہونے
دیتیں- |
|
جوس |
مارکیٹ میں دستیاب پھلوں کے جوس میں چینی کی بھاری مقدار
موجود ہوتی ہے اور بعض اوقات تو ان میں پھلوں کا رس بہت تھوڑی مقدار میں
شامل کیا جاتا ہے- اس لیے یہ جوس کسی صورت آپ کو وزن کم کرنے نہیں دیتے-
بہتر یہی ہے کہ آپ پھلوں کے رس گھر پر ہی خود ہی تیار کریں اور ان میں چینی
ہرگز شامل نہ کریں- گھر پر تیار کردہ جوس نہ صرف آپ کا وزن کم کرنے میں
مددگار ثابت ہوگا بلکہ یہ صحت بخش بھی ہوگا- |
|
|
مختلف اناج اور اسنیکس |
مختلف اناج جو کھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں مثلاً
گندم اور مکئی وغیرہ بھی وزن کم کرنے کے دوران کھانا نقصان دہ ثابت ہوسکتا
ہے کیونک ان میں شکر اور کم معیار کی حامل چکنائی موجود ہوتی ہے- اناج کے
استعمال کو محدود کریں اور اس کے متبادل کے طور پر پھلوں اور شہد کا
استعمال بڑھا دیں- |
|
|
ٹافی اور نسبتاً خشک پھل |
میٹھی کینڈی یا ٹافی اور نسبتاً خشک پھلوں میں عام پھلوں
سے کئی زیادہ چینی شامل کی جاتی ہے جو کہ وزن کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے-
اس کے برعکس ڈرائی فروٹ کو ترجیح دینی چاہیے جو کہ صحت کے لیے بھی بہترین
سمجھے جاتے ہیں- جبکہ خشک پھل وہ ہوتے ہیں جنہیں سُکھایا تو جاتا ہے لیکن
ان میں پھر بھی نمی کسی حد تک موجود ہوتی ہے- |
|
|
آئس کریم |
یقیناً آئس کریم سامنے آئے تو اسے کھائے بغیر رہا نہیں جاتا ہے لیکن ایسے
افراد کو لازمی خود کو قابو میں رکھنا ہوگا جو وزن کم کرنے کی خواہش رکھتے
ہیں- آئس کریم کی زیادہ تر اقسام میں بہت بھاری مقدار میں چینی موجود ہوتی
ہے- آئس کریم کبھی کبھی معمولی مقدار میں کھانا پھر بھی بہتر ہے لیکن یہ
مشکل ہوتا ہے کیونکہ جب انسان اسے کھانا شروع کرتا ہے تو پورا کھائے بغیر
نہیں رکتا- |
|
|
سویا بین |
ویسے تو ہمارا ہاں سویا بین کا استعمال کم ہی ہوتا ہے لیکن جو لوگ انہیں
کھانے کا شوق رکھتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جب سویا بین مکمل قدرتی
کے بجائے مصنوعی طریقے سے حاصل کیے جاتے ہیں تو ان میں اکثر جی ایم او اور
ایسٹروجن شامل ہوتے ہیں، جو ہارمون کے عدم توازن کا باعث بنتے ہیں- جس کی
وجہ سے وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے انہیں ایسے کھانے سے اجتناب کرنا
چاہیے- |
|