کیلے کا جوس اتنا مہنگا٬ 3 سالہ بچے نے لاکھوں روپے کا آرڈر دے کر ماں کو صدمے سے دوچار کردیا

image
 
حال ہی میں مصر میں ایک ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جسے مصر کے سوشل میڈیا صارفین دنیا کے سامنے لائے ہیں-
 
مصر کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک ماں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر مبنی ایسی پوسٹ بڑے پیمانے پر شئیر کی گئی جس میں خود ماں نے اعلان کیا کہ اس کے بیٹے نے اچانک اسے بڑے صدمے کے حوالے کر دیا ہے-
 
ایک دکھی ماں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ کے مطابق اس صدمے کا سامنا اس خاتون کو اس وقت کرنا پڑا جب اس کے بچے نے دودھ کے ساتھ کیلے کا جوس خریدا جس کی مالیت ایک لاکھ 85 ہزار پاؤنڈ تھی۔
 
image
 
والدہ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ میں کسی ضروری کام کو مکمل کر کے جب گھر واپس لوٹی تو میرے 3 سالہ بیٹے نے مجھے بتایا کہ وہ کیلے کے جوس کا آن لائن آرڈر دے رہا ہے- جس پر میں نے اسے اجازت دے دی اور اس بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا-
 
لیکن جب میں آن لائن پیمنٹ کے لیے آئی تو بل دیکھ کر پہلے تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آیا اور مجھے ایسا لگا جیسے میں نے حساب سمجھنے میں کوئی غلطی کی ہو- لیکن پھر اچانک میں نے بل پر توجہ دی تو مجھے بڑا دھچکا لگا اور میرے اوپر لرزہ طاری ہوگیا۔ بل اتنا زیادہ تھا کہ کیلے کے ساتھ دودھ کی قیمت کی ادائیگی کے لیے مجھے اپنا گھر، پیچھے والا گھر اور سامنے والا گھر بیچنا پڑے گا۔
 
والدہ نے بل کا جائزہ لیا تو اسے معلوم ہوا کہ بیٹے نے 987 کارٹن کیلے کے جوس کے ساتھ دودھ کی درخواست کی تھی ۔ اس کی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 519 پاؤنڈ (پاکستانی کرنسی میں 5 کروڑ سے زائد کی رقم) تھی۔ اور یہ دیکھ کر والدہ نے درخواست فوری طور پر منسوخ کردی۔
 
image
 
جس کے بعد دودھ کے ساتھ کیلے کی تیاری میں مہارت رکھنے والی کمپنی نے اس موقع پر اپنے اس قیمتی کسٹمر سے رابطہ کیا اور ماں کے ساتھ بات چیت کی۔ کمپنی نے انہیں ایک تحفہ بھی دیا جس میں ’’ دودھ کے ساتھ کیلا‘‘ بھی تھا۔
YOU MAY ALSO LIKE: