یہاں خزانہ چھپا ہے نکالیں اور امیر ہو جائیں، دنیا کی وہ خاص جگہیں جہاں چھپے خزانے راتوں رات امیر بنا دیں

image
 
انسان کی فطرت میں ہمیشہ سے کسی اتفاقاً ملنے والی لاٹری کی خواہش ہوتی ہے۔ لفظ خزانے کا حصول اور خزانے کا نام جیسے ہی اس کے ذہن میں آتا ہے تو اس کی آنکھوں کے سامنے سنہرا سنہرا ناچنے لگتا ہے۔ اور انسان کو یہی محسوس ہوتا ہے کہ خزانہ ہمیشہ سونے کی شکل میں ہی مل سکتا ہے جو کہ انتہائی قیمتی دھات ہوتی ہے- آج ہم آپ کو دنیا کی کچھ ایسی جگہوں کے بارے میں بتائيں گے جہاں پر خزانے کی تلاش کے خواہشمند اپنی قسمت آزمانے جاتے ہیں اور سونا حاصل کر کے اپنی قسمت بدل ڈالتے ہیں-
 
امریکن ریور کیلی فورنیا
کیلی فورنیا کے مشہور مدر لوڈ کے اندر یہ امریکی دریا بہتا ہے ۔ جس کو امریکہ کا امیر ترین دریا سمجھا جاتا ہے یہ وہ جگہ ہے جہاں پر سونے کے ذخائر کی دریافت ہوئی تھی اور سونے کی تلاش کرنے والوں کو یہ جگہ جنت کی طرح محسوس ہوتی ہے- جہاں پر بڑی مقدار میں ریت سے سونا چھان کر حاصل کیا جا سکتا ہے اور امیر ہوا جا سکتا ہے-
image
 
فئير بنک الاسکا
دنیا کا یہ وہ واحد شہر ہے جو کہ قائم ہی سونے کی دریافت کے سبب ہوا تھا۔ سال 1902 میں دریائے چینا میں سے سونے کے وسیع ذخائر کا حصول ہوا جس کے بعد وہاں پر خزانے کے خواہشمند افراد نے رہائش اختیار کر لی اور اس کو آباد کر دیا-
image
 
بلیک ہلز جنوبی ڈکوٹا
جنوبی ڈکوٹا جو کہ امریکی ریاست ہے جس کی پہاڑياں سونے کے ذخائر کے لیے خصوصی شہرت رکھتی ہیں- یہاں کی پہاڑیوں میں موجود ریت اس حوالے سے کافی قیمتی سمجھی جاتی ہے کہ اس میں قیمتی ترین دھات سونے کی شرح کافی زيادہ ہوتی ہے اور یہاں پر کھدائی کی صورت میں اچھی خاصی مقدار میں سونا مل سکتا ہے-
image
 
کلونڈائک یوکان کینیڈا
یہ علاقہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس علاقے کو اس حوالے سے کافی اہمیت حاصل ہے کہ یہاں کہ چشمہ اور دریاؤں میں سونے کے بڑی مقدار میں ذرات موجود ہوتے ہیں جن کو چھان کر لوگ نہ صرف خزانہ حاصل کر سکتے ہیں بلکہ بڑی مقدار میں پیسہ بھی کما سکتے ہیں-
image
 
پائکس پیک، کولاریڈو
پائکس کی چوٹی پر سونے کی دریافت امریکہ کے بہت بڑے ذخائر میں شمار کیے جاتے ہیں یہاں پر موجود کانوں کی کھدائی سے بڑی مقدار میں سونا نکالا جاتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ ان پہاڑوں سے نکلنے والے چشمہ اور دریاؤں کی ریت کو بھی چھان کر سونا حاصل کیا جاتا ہے-
image
 
سونے کے یہ ذخائر ایسے ہیں جہاں پر کسی کی بھی ‍قسمت بدلی جا سکتی ہے اور دنیا بھر سے لوگ اس جگہ پر آتے ہیں اور یہاں آکر سونا تلاش کرتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: