اٹھائیس کی کمر٬ بتیس کا پائنچہ اور بکروں کے کان جیسے کالر والی شرٹ، 80 کی دہائی کے ایسے فیشن جو آج مذاق لگیں

image
 
ہر دور کا اپنا فیشن ٹرینڈ ہوتا ہے جو کہ صرف اس دور کے لیے ہوتا ہے مگر کچھ فیشن ٹرینڈ ایسے ہوتے ہیں جو کہ ہر دور کے لیے ہوتے ہیں اور ہر ہر دور میں وہ کسی نہ کسی حوالے سے نظروں کے سامنے آتے ہیں- ایسے ہی فیشن ٹرینڈ اسی اور نوے کی دہائی کے بھی تھے جو اپنے دور کے حوالے سے بہت مختلف تھے اور آج تک یاد کیے جاتے ہیں مگر یہ علیحدہ بات ہے کہ لوگ اس کو اپنانے کی کوشش نہیں کرتے-
 
بیل باٹم
اس دور میں مرد اور عورت کھلے پائنچوں والی پینٹ پہنا کرتے تھے جن کو بیل باٹم کہا جاتا تھا اس کو کمر کی طرف سے تو ٹائٹ کر کے باندھ لیا جاتا تھا اور پائنچوں تک آتے آتے یہ بہت کھلی اور ہوا دار ہو جاتی تھی-
image
 
بڑی قلمیں
ایک اور بڑا فیشن جو اسی کی دہائی میں کافی مشہور رہا وہ نوجوان لڑکوں اور مردوں کا بڑی بڑی قلمیں رکھنے کا تھا- ان قلموں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جرابوں کی جوڑی چہرے کے دونوں جانب سوکھنے کے لئے ڈالی گئی ہے-
image
 
بڑے بڑے جوڑے
اگر مرد چہرے پر قلمیں لگاتے تھے تو دوسری جانب خواتین کے بالوں کے انداز بھی اسی کی دہائی میں خصوصی توجہ کے حامل ہوتے تھے یہ بڑے بڑے جوڑوں اور بیک کومبنگ کے ساتھ بنائے جاتے تھے-
image
 
چھوٹی چھوٹی شرٹ
اس دور میں خواتین کی قمیض کی لمبائی کافی کم ہوتی تھی جو کہ بیل باٹم کو مزيد واضح کر دیتی تھی- اس دور کی خواتین اونچے جوڑے چھوٹی شرٹ کے ساتھ تیز بھڑکیلے رنگوں کے لباس زيادہ تر پہننا پسند کرتی تھیں-
image
 
بڑے بڑے پھولوں والے کپڑے
ایک اور خاص بات جو اس دور کے لباس اور فیشن میں ہوتی تھی وہ خواتین اور مردوں دونوں کا بڑے بڑے پھولوں کے پرنٹ والے لباس پہننا ہوتا تھا-
image
 
یہ تمام فیشن اگرچہ آج کل کے دور کے لوگ اپنانے کا حوصلہ نہیں رکھتے مگر اب بھی اس فیشن کو ستر اور اسی کی دہائی کے فیشن کے طور پر جانا جاتا ہے
YOU MAY ALSO LIKE: